مسرت کی جماعت متحدہ میں ضم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پشتو فلموں کی معروف سابق اداکارہ مسرت شاہین نے اپنی سیاسی جماعت تحریک مساوات کو متحدہ قومی موومنٹ میں ضم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مسرت شاہین نے یہ اعلان لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ساتھ ایک ملاقات کے بعد کیا۔ انہوں نے پشاور میں چند صحافیوں کو ٹیلی فون پر اپنے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ مسرت شاہین کے مطابق الطاف حسین نے انہیں صوبہ سرحد میں ایم کیو ایم کا میڈیا کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے اور پاکستان واپس پہنچ کر وہ پشاور اور چند دیگر شہروں میں الطاف حسین کے ٹیلی فونک خطاب کا اہتمام کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اپنے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان سے آئندہ انتخاب لڑنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔ وہ ماضی میں بھی قومی
مولانا فضل الرحمان اور مسرت شاہین دونوں کا تعلق صوبہ سرحد کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔ مسرت شاہین فلموں میں اپنی ’بے باک‘ اداکاری کے حوالے سے یاد رکھی جاتی ہیں۔ فلمی صنعت کو خیرآباد کہنے کے بعد سے مسرت شاہین سیاست میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں، تاہم انہیں ابھی تک کوئی خاص کامیابی نہیں مل پائی ہے۔ | اسی بارے میں ’پاکستان فری سیکس زون بن جائےگا‘15 November, 2006 | پاکستان الطاف حسین کے سُسر ’پہرے‘ میں02 June, 2006 | پاکستان ’متحدہ کے دفاتر، جرائم میں اضافہ‘05 October, 2006 | پاکستان ’پاکستان بچانے کی آخری کوشش‘05 December, 2004 | پاکستان پشتوفلموں میں کوئی بحران نہیں18 June, 2004 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||