’متحدہ کے دفاتر، جرائم میں اضافہ‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی پنجاب کے وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ حکومت کو رپورٹ ملی ہے کہ جن علاقوں میں ایم کیو ایم کے دفاتر کھلے ہیں وہاں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے یہ بیان پنجاب اسمبلی کی کارروائی کے دوران دیا۔ پنجاب اسمبلی میں تحاریک التوا کے بعد پوائنٹ آف آڈر پر بات کرتے ہوئے حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے کے رکن ارشد بگو نے کہا تھا کہ سیالکوٹ سمیت جہاں جہاں ایم کیو ایم کے دفاتر کھلے ہیں وہاں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تنقید کی اور کہا کہ پنجاب حکومت ان کی سرپرستی کررہی ہے،ان کے اس بیان سے اسمبلی میں ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا۔ حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں نے ایم کیو ایم پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جھوٹ یہ ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی سرپرستی کر رہی ہے اور سچ یہ ہے کہ حکومت کو یہ رپورٹ ملی ہے کہ جن علاقوں میں ایم کیو ایم کےدفاتر قائم ہیں وہاں سٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں تفصیلی رپورٹ اس وقت سامنے لائیں گے جب ایوان میں امن وامان پر بحث ہورہی ہوگی۔ پیپلز پارٹی کے رانا افتاب احمد خان نے کہا کہ جہاں جہاں حکومت کے علم میں آیاہے وہاں ایم کیو ایم کے عہدیداروں یا کارکنوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی۔ پیپلز پارٹی کی ہی رکن اسمبلی فرزانہ راجہ نے کہا کہ حکومت کو اس ضمن میں دلیرانہ اقدام اٹھانے ہوں گے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے منسوب اس بیان کاحوالہ دیا جس میں انہوں نے مبینہ طورحکمران مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کو لوٹوں کا سردار کہا تھا۔ فرزانہ راجہ نے کہا کہ یہ حکمران الطاف حسین سے ڈرتے ہیں اسے لیے انہیں جواب تک نہیں دے پاتے اس کے مقابلے میں دوسری سیاسی جماعتوں کو دبانے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کیے جاتےہیں۔ صوبائی وزیر رانا قاسم نون نے کہا کہ اگر الطاف حسین نے چودھری شجاعت کے بارے میں کوئی نازیبا گفتگو کی ہے تو وہ اس کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔ بعد میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے لاہور میں ایک افطار ڈنر کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ’ ان کے بیان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ اگر حکمران مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین یا وزیر اعظم شوکت عزیز ایسی کوئی بات کریں گے تو اس کی کوئی اہمیت ہوگی اور وہ اس کا جواب دیں گے۔ ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پنجاب میں ایم کیو ایم کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اسی لیے اس قسم کی بے بنیاد باتیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ادھر کراچی سے ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے غریب اور متوسط طبقہ کے لوگ جاگیرداروں اور چودھریوں کے مظالم تلے پسے ہوئے ہیں یہ عوام ان ظالم جاگیرداروں کے خلاف متحدہ کے پرچم تلے متحد ہورہےہیں اسی لیے ان پر بوکھلاہٹ طاری ہورہی ہے۔ | اسی بارے میں ایم کیو ایم کا پنجاب میں پہلا قدم16 August, 2006 | پاکستان ایم کیوایم کا لاہور میں پہلا جلسہ 14 August, 2006 | پاکستان حکومت، ایم کیو ایم معاملات طے03 August, 2006 | پاکستان کراچی: متحدہ کے کارکن ہلاک 20 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||