BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 02 June, 2006, 20:24 GMT 01:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
الطاف حسین کے سُسر ’پہرے‘ میں
الطاف حسین اور فیصل ملک
الطاف حسین کی اپنی اہلیہ کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی ہے: فیصل ملک
کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کے سسر فیصل ملک کے گھر پر پولیس تعینات کی گئی ہے۔ فیصل ملک کا گھر کراچی کے پوش علاقے گذری میں واقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ انہیں غیر اعلانیہ نظر بند کیا گیا ہے۔

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے فیصل ملک نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب گذری تھانے کے ایس ایچ او عرفان ان کے پاس آئے اور بتایا کہ میں گھر سے باہر نہیں نکل سکتا۔

فیصل کے مطابق انہوں نے ایس ایچ او سے تحریری حکمنامے کے بارے میں استفار کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہیں ایس ایس پی سیکیورٹی نے حکم دیا ہے کہ آپ کے گھر پولیس مقرر کی جائے۔

فیصل ملک کے مطابق شام کے وقت ان کے کچھ دوست گھر پر ملنے
آئے تھے مگر پولیس نے انہیں واپس کردیا۔ کچھ دیر کے بعد پولیس کی مزید تین گاڑیاں اور بارہ تیرہ پولیس اہلکار پہنچ گئے۔

ایس ایچ او گذری عرفان احمد نے فیصل ملک کی نظر بندی کی تردید کی اور کہا ہے کہ وہ جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں البتہ گھر کے باہر پولیس ان کی حفاظت کے لیئے مقرر ہے جبکہ پولیس کی گاڑیاں اپنے معمول کے مطابق گشت کر رہی ہیں۔

فیصل گبول کے مطابق گھر میں ان کے ساتھ ان کی بیوی، بیٹی اور بیٹا بھی موجود ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے باہر نکلنے کی کوشش کی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی بدتمیز لوگ ہیں کیا پتہ فائرنگ کردیں اور کل کہیں کہ مقابلہ ہوا تھا، اس لیئے انہوں نے ایسی کوئی کوشش نہیں کی ہے۔

اس سے قبل اٹھائیس مئی کو فیصل ملک کو لندن جانے والی پرواز سے
آف لوڈ کیا گیا تھا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں کچھ نہیں بتایا گیا کہ یہ کیوں کیا گیا تھا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ وہ ایک بااثر سیاستدان کے سسر ہیں ان سے ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی فائزہ کی لندن میں اپنے شوہر الطاف حسین کے ساتھ گھریلو ناچاقی چل رہی ہے جس میں مجھے رگڑا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس ناچاقی کی وجہ بیان نہیں کی۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان واپس آنا چاہتی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ نہیں وہ لندن میں ہی رہیں گی۔

فیصل گبول نے بتایا کہ وہ وزیر داخلہ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں مگر بتایا جارہا ہے کہ وہ مصروف ہیں۔ وزیر داخلہ رؤف صدیقی کا تعلق بھی متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔

واضح رہے کہ فیصل ملک سندھ حکومت میں مشیر تھے اور انہیں محکمۂ صحت کا قلمدان دیاگیا تھا جس سے بعد میں انہیں ہٹایا گیاتھا۔

ان کے خلاف محکمہ انسداد رشوت ستانی کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

اسی بارے میں
’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ منسوخ
24 January, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد