BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 02 June, 2004, 20:37 GMT 01:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سندھ میں تبدیلی جمہوری ہو گی‘

سندھ کابینہ
سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی باتیں کی جا رہی ہیں
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ میں سیاسی تبدیلی کے لئے مرکزی حکومت کے نمائند ے ان سے مشاورت کر رہے ہیں۔

فاروق ستار نے کہا کہ صوبے میں جو بھی تبدیلی لائی جائے گی وہ’ جمہوری‘ انداز سے اور ان کی جماعت کی مشاورت سے ہوگی۔

بدھ کی شام اخباری کانفرنس میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما نے جماعت اسلامی پر الزام لگایا کہ وہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرانے یا انتظام فوج کے حوالے کرانے کی سازش کر رہی تھی ۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر کراچی میں ہونے والے حالیہ بم دھماکوں کی کڑیاں ملائی جائیں تو یہ واضع ہوتا ہے کہ ان واقعات کے پیچھے ایک ہی گروہ کا ہاتھ ہے ۔

ان کا دعویٰ تھا کہ ایسے واقعات کا مقصد کراچی میں شیعہ سنی فرقہ وارانہ اور مہاجر پختون لسانی فسادات کرانے کی سازش تھی، تاکہ سندھ سے جمہوریت کی بساط کو لپیٹا جا سکے ۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کا فائدہ ’طاقتور خفیہ ہاتھ اور مذہبی شدت پسندوں‘ کو ہوسکتا ہے جو صدر مشرف کی جملہ پالیسیوں کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

ان سے جب ’خفیہ ہاتھ‘ کی تشریح کے لیے کہا گیا تو انہوں نے اس پر مزید کچھ کہنے سے اجتناب کیا۔ تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ ان سانحات کے بارے میں جماعت اسلامی کا اضطراری رد عمل اس کے کردار کو مشکوک بنا رہا ہے۔

اس موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد نے الزام لگایا ہے کہ ایم کیو ایم کاخالد محمود نامی کارکن مفتی شامزئی کے قتل میں ملوث ہے تو فاروق ستار نے الزام مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خالد محمود ایم کیو ایم کا سیکٹر انچارج تھا اور مفتی شامزئی کا مداح بھی اور مفتی صاحب کی قبر کھودتے ہوئے اس پر دل کا جان لیوا دل کا دورہ پڑا تھا۔

واضع رہے کہ چند دن قبل ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے یا انتظام فوج کے سپرد کرنے کی تیاری ہو رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد