BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 January, 2006, 14:12 GMT 19:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ منسوخ

الطاف حسین
’بگٹی قبائل کے لوگ اس ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ کو پسند نہیں کرتے‘
متحدہ قومی موومنٹ نے بلوچستان میں حقائق کی چھان بین کے لیے بھیجا جانے والا ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘منسوخ کر دیا ہے۔

متحدہ کی جانب سے اس مشن کے ساتھ جانے والے صحافیوں کو دورے کی منسوخی کے فیصلے سے اتوار کی شب آگاہ کیا گیا۔ مختلف سیاسی جماعتوں، غیر سرکاری تنظیموں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد پر مشتمل یہ مشن منگل کے روز ڈیرہ بگٹی کے لیے روانہ ہونا تھا۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کے ترجمان شاہد بگٹی نے انہیں بتایا ہے کہ بگٹی قبائل کے لوگ اس ’فیکٹ فائنڈنگ مشن‘ کو پسند نہیں کرتے اور انہیں سمجھانا ان کے بس کی بات نہیں ہے۔

بیان کے مطابق شاہد بگٹی نے کہا ہے کہ سردار بھی متحدہ کے اس دورے سے خوش نہیں ہیں اس لیے وہ کسی بھی قسم کے تعاون یا جانے والوں کے تحفظ کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔

الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ شاہد بگٹی کی ان باتوں کو سامنے رکھتے ہوئے رابطہ کمیٹی نے بلوچستان جانے والا مشن منسوخ کر دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ’عام بلوچوں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ایم کیو ایم جو کر رہی ہے اس پر ڈیرہ بگٹی کے سرداروں اس کی مخالفت کیوں کر رہے ہیں۔یہ بلوچ قوم کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے‘۔

واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ نے بلوچستان میں جاری آپریشن کے خلاف حکومت سے علیحدگی کی دھمکی دی تھی جبکہ صدر اور وزیرِاعظم کی یقین دہانیوں کے بعد یہ دھمکی واپس لی گئی تھی۔

بلوچ رہنماؤں کو اس پر شدید اعتراض تھا کہ ایم کیو ایم نے ان کو اعتماد میں لیے بغیر دھمکی واپس لے لی اور ان سے آپریشن ختم ہونے کی تصدیق بھی نہیں کرائی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد