سرحد میں ہفتہ انسداد کرپشن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سرحد کی صوبائی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) نے بدعنوانی کی روک تھام بالخصوص نچلی سطح پر کرپشن کے خاتمے کےلیے چار سے نو نومبر تک صوبہ بھر میں ہفتہ انسداد کرپشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس مہم کے دوران پورے صوبے میں سیمنار ، مباحثے ، تعلیمی اداروں میں تقرری مقابلے اور واک سمیت دیگر سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔ پیر کو پشاور میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے نیب سرحد کے قائم مقام سربراہ بریگیڈیر مصدق عباسی اور صوبائی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ میاں صاحب جان نے کہا کہ اس مہم کے دوران ضلعی حکومتوں کے دفاتر میں سپیشل سیل قائم کیے جائینگے جن میں موجود نیب اہلکار ضلعی حکومتوں کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف عوامی شکایات وصول کرینگے جن پر کاروائی بھی ہوگی۔ انہوں نے واضع کیا کہ نو دسمبر کو پورے ملک میں عالمی یوم انسداد بدعنوانی کا دن منایا جارہا ہے جبکہ صوبائی حکومت نے اس ضمن میں پورا ہفتہ منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا نعرہ ’ ہم سب ملکر کرپشن ختم کرسکتے ہیں’ رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ہفتے کے دوران عوام کو بتایا جائے گا کہ سرکاری دفاتر عوام کے ٹیکسوں سے قائم ہیں اور ان کاکام عوام کو مفت سروسز فراہم کرنا ہے۔ نیب سرحد کے قائم مقام سربراہ مصدق عباسی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہر سال پاکستان میں بیس سے تیس فیصد جی ڈی پی کرپشن کی نظر ہوجاتا ہے جبکہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کرپشن کے عام واقعات میں ملک کو ہر سال 47 ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے جو ان کے بقول بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جو بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے ہیں ان میں بھی ہر سال بڑے پیمانے پر بدعنوانیاں ہوتی ہے۔ مصدق عباسی نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی ایک رپورٹ کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کے مقابلے میں صوبہ سرحد کرپشن میں سب سے آخری نمبر پر ہے ۔ | اسی بارے میں جج بدعنوان ہیں، عدالت عظمیٰ04 December, 2003 | پاکستان 140 ارب روپے کی وصولی، نیب کا دعوٰی09 January, 2004 | پاکستان نیب: تقریباً ڈھائی ارب روپے برآمد کیے09 December, 2004 | پاکستان ڈیفنس ہاوسنگ میں بدعنوانیاں10 March, 2005 | پاکستان کرپشن اور عدلیہ15 August, 2006 | پاکستان ’مشرف حکومت کرپٹ ہے‘20 September, 2006 | پاکستان وزیروں کی رہائی، چیف جسٹس برہم01 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||