فخراورعابدہ حسین پی پی پی میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وفاقی وزیر بیگم عابدہ حسین نے لندن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی تاحیات چیئر پرسن بے نظیر بھٹو سے ملاقات کے بعد اپنے شوہر اور سابق سپیکر فخر امام کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ بیگم عابدہ حسین اور فخر امام کے علاوہ امان اللہ شہانی اور سردار وزیر احمد جوگیزئی نے بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا گیا۔ بیگم عابدہ حسین اور سید فخر امام کے پی پی پی میں شمولیت کی افواہیں پچھلے کچھ عرصہ سے گردش میں تھیں۔ ان افواہوں کو تقویت اس وقت ملی جب اس سیاسی جوڑے کی بیٹی صغراء امام نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی کابینہ سے استعفیٰ دے دیا۔ عابدہ حسین اور فخر امام اگرچہ نواز شریف کی مسلم لیگ میں شامل رہے لیکن ان کے پارٹی قیادت سے اختلافات کی خبریں بھی عام تھی۔ جنرل مشرف کے اقتدار میں آنے کے بعد دونوں میاں بیوی نے پنجاب کے سابق گورنر میاں اظہر کے ساتھ مل کر فوجی قیادت کا اعتماد حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ نواز شریف ان وجوہات کی وجہ سے عابدہ حسین اور فخر امام کو پسند نہیں کرتے اور ان دونوں کے قریبی ذرائع کے مطابق اب تک وہی (نواز شریف) ان کی پی پی میں شمولیت کی راہ میں رکاوٹ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک دوسرے کی سیاسی حریف پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نواز) کی قیادت کے درمیان ان دنوں تعلقات کا مثالی دور چل رہا ہے۔ سال دو ہزار دو میں ہونے والے عام انتخابات میں عابدہ حسین اور فخر امام باالترتیب اپنے اپنے انتخابی حلقوں میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں فیصل صالح حیات اور رضا حیات ہراج سے شکست کھا گئے تھے۔ تاہم پیپلز پارٹی کے ان دونوں کامیاب امیدواروں نے بعد میں مشرف نواز پی پی پی (پیٹریاٹ) میں شمولیت اختیار کر کے وفاق میں وزارتیں حاصل کر لیں۔ | اسی بارے میں بی بی، نواز، مشرف میں کچھ بھی ممکن 21 October, 2006 | پاکستان میرے پاس کارگل کا ثبوت ہے: نواز21 October, 2006 | پاکستان ’ناکام وزرائے اعظم کی ملاقات تھی‘20 October, 2006 | پاکستان میثاق جمہوریت پر اوس پڑ گئی20 October, 2006 | پاکستان گرینڈ الائنس؟ نہیں: امین فہیم18 October, 2006 | پاکستان اعتدال پسند ماحول ضروری ہے: بےنظیر20 August, 2006 | پاکستان پاکستان تو جائیں گے: بےنظیر، نواز14 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||