BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 November, 2006, 09:58 GMT 14:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عامر چیمہ پر فلم بنے گی

عامر چیمہ کے والد
عامر چیمہ کے والد نذیر چیمہ اپنے بیٹے کی تصویر کے ساتھ
پاکستان کے سابق اداکار حبیب الرحمٰن نے پیغمبر اسلام کے خاکوں کے خلاف احتجاج پر جرمنی کی جیل میں ہلاک ہونے والے پاکستانی طالبعلم عامر چیمہ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اس فلم کے مصنف ظفر اقبال نگینہ ہیں اور انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ عامر چیمہ کی زندگی پر مبنی اس فلم میں گانے نہیں بلکہ نعتیں شامل ہوں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پچہتر سالہ اداکار حبیب الرحٰمن فلمی صنعت میں چالیس برس سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں اور وہ ساٹھ اور ستر کی دہائیوں کے مقبول ہیرو رہے ہیں۔ ان کی پہلی فلم ’ایاز‘ تھی جبکہ آخری فلم ہار گیا انسان تھی جو انیس سو اٹھتر میں بنی۔

 اس فلم کے مصنف ظفر اقبال نگینہ ہیں اور انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ عامر چیمہ کی زندگی پر مبنی اس فلم میں گانے نہیں بلکہ نعتیں شامل ہوں گی۔

نگینہ کے مطابق وہ جلد جرمنی جائیں گے اور برلن کی اس جیل میں جہاں عامر چیمہ مرے تھے وہ اس کا بھی معائنہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عامر سلطان چیمہ جرمنی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے گئے تھے اور جب پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کا معاملا اٹھا تو انہوں نے مبینہ طور پر ایک جرمن اخبار کے ایڈیٹر کو قتل کی دھمکی دی تھی۔

عامر چیمہ کو اس دھمکی کے بعد اخبار کے دفتر سے گرفتار کیا گیا اور رواں سال مئی کی ابتدا میں ان کے موت کی خبر سامنے آئی۔ جرمن پولیس کے مطابق عامر چیمہ نے خود کشی کی تھی جبکہ ان کے ورثا کا کہنا ہے کہ انہیں قتل کیا گیا تھا۔

عامر عبدالرحمٰن چیمہ کو وزیر آباد کے قصبہ ساروکی میں دفن کیا گیا تو ان کی جنازہ نماز میں ہزاروں افراد شریک ہوئے تھے۔

اس فلم کے مصنف کا کہنا ہے فلم سازی کے اخراجات حبیب الرحمٰن خود ادا کریں گے اور یہ اردو زبان میں ہوگی۔ ان کے مطابق اس فلم کو عربی اور دیگر زبانوں میں بھی ’ڈب‘ کیا جائے گا۔

عامر چیمہ کا کردار ادا کرنے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ ان کا کوئی ہم شکل ملے۔

فلمساز کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ عامر چیمہ کی پہلی برسی کے موقع پر یہ فلم جاری کی جا سکے۔

عامر چیمہ کی ہلاکت پر احتجاجپاکستان کا نیا ہیرو
ملک میں جگہ جگہ عامر چیمہ کا چرچا
حافظ قیصر کے بھائیشہید یا دہشتگرد؟
کارٹون تنازعہ: حافظ قیصر کے والدین کا غم
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد