BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 October, 2006, 03:28 GMT 08:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سندھ میں پولیس افسروں کی لڑائی

 ڈی آئی جی میرپور خاص سلیم خان
ڈی آئی جی میرپور خاص سلیم خان کی معطلی کا حکم اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کے باوجود جاری کیا گیا
سندھ میں صوبائی پولیس سربراہ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا حکم دینے والے ڈی آئی جی کو نظر بند کردیا گیا ہے، جبکہ مزید چھ اہلکاروں کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے اور انہیں نظر بند ڈی آئی جی کا ساتھی قرار دیا جا رہا ہے۔

کسان منو بھیل کے مقدمہ کے اہم پولیس افسر ڈی آئی جی میرپور خاص سلیم خان کو معطل کر دیا گیا ہے اور ان کی معطلی کا حکم اتوار کو چھٹی کا دن ہونے کے باوجود جاری کیا گیا۔

اسی حکم میں حیدرآباد کے ڈی آئی جی کو میرپورخاص پہنچ کر اضافی چارج لینے کی ہدایت کی گئی اور انہوں نے تین بجے وہاں پہنچ کر بند دفتر کھلوایا اور چارج لیا۔

ڈی آئی جی سلیم اللہ خان پر الزام عائد کیا گیا کہ انہوں حکم کی عدولی کی ہے۔

آئی جی سندھ جہانگیر مرزا نے سلیم اللہ کی معطلی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ڈی آئی جی سلیم خان کو بغیر اجازت دفتر نہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی اور قانونی طور پر ایک لیٹر بھی بھیجا تھا۔

آئی جی کے مطابق ڈی آئی جی نے اس لیٹر کے بعد ان کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی کوشش کی جس کا وفاقی حکومت نے نوٹس لیا اور انہیں معطل کردیا گیا۔

میرپورخاص کے سیٹلائیٹ تھانے پر سابق ڈی آئی سلیم خان، ایڈیشنل ڈی آئی جی شاہد باجوہ، پرسنل سیکیورٹی افسر محمد دانش، گارڈ کلیم ، امجد اور رمضان کے خلاف دھمکیاں دینے اور دنگا فساد کرنے کے الزام میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

رابطہ منقطع کردیا گیا
 میرپورخاص میں ڈی آئی جی سلیم خان کے گھر کے باہر پولیس مقرر کردی گئی ہے اور ان کو گھر میں محصور کردیا گیا ہے جبکہ ٹیلی فون لائینیں منقطع کر کے باہر سے ان کا رابطہ منقطع کردیا گیا ہے

ایس ایچ او سیٹلائیٹ ٹاؤن پولیس نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان نے تھانے پہنچ کر غیرقانونی طور پر دباؤ ڈالا کہ آئی جی سندھ جہانگیر مرزا کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے اور انکار پر انہیں گالیاں اور دھمکی دی گئیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان روزنامچہ اور ایف آئی آر بک اپنے ساتھ لے جانے لگے جس پر انہیں روکا گیا اور رضامندی ظاہر کی گئی کہ آئی جی کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہیں جس کے بعد ایس ایچ او ایف آئی آر بک اور روزنامچہ لیکر فرار ہوگیا۔

میرپورخاص میں ڈی آئی جی سلیم خان کے گھر کے باہر پولیس مقرر کردی گئی ہے اور ان کو گھر میں محصور کردیا گیا ہے جبکہ ٹیلی فون لائینیں منقطع کر کے باہر سے ان کا رابطہ منقطع کردیا گیا ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سلیم خان حکومت کی ایک اہم شخصیت کو پسند نہیں تھے اس لیے انہیں میرپورخاص سے تبدیل کیا جا رہا تھا۔

اس دوران کسان منو بھیل کے خاندان کی بازیابی کا معاملہ بھی سپریم کورٹ میں پہنچ گیا عدالت نے آئی جی کے خلاف سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے سلیم خان کو میرپورخاص میں ہی مقرر کرنے کی ہدایت کی اور منو بھیل کے خاندان کی بازیابی کی ذمے داری بھی انہیں سونپی۔

سلیم اللہ کیا کیا نہیں کرتے تھے؟
 سلیم اللہ خان کبھی پروٹوکول ڈیوٹی پر وزیراعلیٰ یا کسی بھی وزیر کے ساتھ نہیں جاتے تھے اور نہ ہی کسی وزیر کی سفارش قبول کرتے تھے
سلیم خان عدالت کے حکم کے بعد کبھی پروٹوکول ڈیوٹی پر بھی وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم سمیت کسی بھی وزیر کے دورے پر نہیں جاتے تھے اور نہ ہی کسی وزیر کی سفارش قبول کرتے تھے۔

سلیم خان نے اعلیٰ عدالت میں پولیس افسران کی سینیارٹی کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ موجودہ آئی جی سندھ جہانگیر مرزا، کراچی سٹی پولیس چیف نیاز صدیقی، سکھر اور حیدرآْباد کے ریجنل پولیس افسران ان سے جونئیر ہیں اور وہ پاکستان میں سینئرٹی کے اعتبار سے چھٹے نمبر پر ہیں مگر انہیں نظر انداز کیا گیا ہے۔

تین نومبر کو سپریم کورٹ میں منو بھیل کے خاندان کے بازیابی کے حوالے سے سماعت ہے جب کہ سینیارٹی کے مقدمہ کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے دونوں صورتوں میں سلیم اللہ کے مستقبل کا فیصلہ اعلیٰ عدالت کے ہاتھ میں ہے۔

اسی بارے میں
انکوائری، پولیس افسر برطرف
19 September, 2005 | پاکستان
تین اعلیٰ پولیس افسر مفرور
26 January, 2005 | پاکستان
سیالکوٹ: پولیس افسران معطل
04 October, 2004 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد