طالبانائزیش کا عمل خطرہ ہے: درانی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات محمد علی درانی کا کہنا ہے کہ طالبانائزیشن کا عمل اس خطے میں ایک نئے چیلنج کے طور پر سامنے آ رہا ہے۔ صدر مشرف کے دور: امریکہ کے بارے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مشرف نے عالمی دنیا کو باور کروایا ہے کہ افغانستان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں القاعدہ کا اثر کم ہو رہا ہے لیکن تشویش ناک بات یہ ہے کہ انہی علاقوں میں طالبان کے اثر و نفوذ میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور مقامی پشتوں آبادی میں طالبانائزیشن کی جڑیں گہری ہو رہی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ تاحال افغان حکومت اس چیلنج کا سامنا کرنے کے لیئے ایسی حکمت عملی تشکیل دینے میں ناکام رہی ہے جو حقیقت پسندانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں قیامِ امن کے لیئے جلد از جلد ایسی حکمتِ عملی کی تشکیل اور اس پر عمل ضروری ہے۔ محمد علی درانی نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں مقامی قبائل کے ساتھ کیئے جانے والے معاہدوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ صدر مشرف نے اپنے دورہ امریکہ میں یہ واضح کیا ہے یہ تجربہ علاقے میں طالبان کا اثر کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہو گا اور اگر افغانستان میں بھی اس قسم کی حکمتِ عملی اپنائی جائے تو یہ خطے میں دائمی امن کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔ ادھر پاکستان میں امریکہ کے سفیر ریان سی کروکرنے مقامی اخبارات کے مدیران سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورانِ جنگ اچھے اور برے دونوں طرح کے حالات آتے ہیں اور برے دنوں میں اتحادیوں پر الزام تراشی کرنا صحیح نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے حلاف جنگ لمبی ضرور ہے لیکن فتح امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی ہی ہو گی۔ ریاں سی کروکر نے کہا کہ مشرف، بش اور کرزئی بہت سے معاملات پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔امریکی سفیر نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ وزیرستان میں ہونے والے معاہدے کو کسی بھی طرح سے طالبان کی فتح مانا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان ایک خطرہ ضرور ہیں لیکن وہ پاکستان کے سرحدی علاقوں یا افغانستان میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان میں طالبان کا دفتر بند01 October, 2006 | پاکستان ہسپتال سے نو مشتبہ طالبان گرفتار01 October, 2006 | پاکستان وانا: ازبک کی انتقامی کارروائی03 October, 2006 | پاکستان وانا: ازبکوں سے مغوی حفیظ رہا03 October, 2006 | پاکستان وزیرستان: ازبک کی لاش برآمد01 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||