’نیا دبئی‘ بنانے کا منصوبہ منظور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان نے دبئی کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی’ اعمار پراپرٹیز‘ کے کراچی کے قریب دو جزیروں کے ڈیولپمنٹ منصوبے کی اجازت دے دی ہے۔ اعمار کے اس تیرہ سے پندرہ سالہ پراجیکٹ میں بندل اور بدو کے جزیروں کو ایک ’ماڈل سٹی‘ میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ یہاں گھر، فلیٹ اور دفاتر کے علاوہ تفریح کے لیئے ’تھیم پارک‘ بھی بنائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس پراجیکٹ کا نام ڈائمنڈ بار آئلینڈ سٹی‘ ہوگا۔ وزیر اعظم پاکستان کے مشیر اشفاق حسین خان کے مطابق جزیروں کو ’بالکل دبئی کی طرح بنا دیا جائے گا۔‘ تینتالیس ارب ڈالر کے اس پراجیکٹ میں اعمار پراپرٹیز کا پچاسی فیصد حصہ ہوگا۔ پراجیکٹ کا باقی پندرہ فیصد حصہ پورٹ قاسم اتھارٹی کا ہوگا جس میں زمین کی قیمت شامل ہے۔ حکومت پاکستان نے اصولی طور پر اس منصوبے کو منظور کر لیا ہے لیکن اس کے مکمل قانونی دستاویزات اگلے تین ماہ کے اندر تیار کیئے جائیں گے۔ |
اسی بارے میں کراچی ۔ دبئی کروز سروس کا آغاز26 August, 2006 | پاکستان بلند ترین عمارت کی تعمیر شروع 09 August, 2005 | آس پاس امریکی کمپنی پر غیرملکی بِڈ27 February, 2006 | آس پاس 2006 کے آئیفا ایوارڈز دبئی میں19 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||