BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 16 November, 2003, 18:39 GMT 23:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا کا سب سے بڑا کاروباری مرکز
دبئی
یہ مرکز آٹھ لاکھ مربع گز پر محیط ہوگا۔

دبئی میں تعمیرات اور جائیداد سے متعلق ایک کاروباری شخصیت نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس عرب امارت میں دنیا کا سب سے بڑا کاروباری مرکز (شاپنگ سینٹر) تعمیر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

اعلان کے مطابق یہ کاروباری مرکز آٹھ لاکھ مربع گز پر محیط ہوگا اور توقع کی جارہی ہے کہ اپنی تکمیل کے بعد پہلے سال کے دوران تقریباً ساڑھے تین کروڑ خریدار اس کی طرف متوجہ ہوں گے۔

یہ کاروباری مرکز منصوبے کے مطابق برج دبئی کے قریب واقع ہوگا۔ مکمل ہوجانے پر دنیا کا سب سے اونچا ٹاور ہوگا۔ اس منصوبے کا اعلان کرنے والے کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے وہ دبئی کو کاروبار کا عالمی دارالحکومت بنادیں گے۔

اس مجوزہ کاروباری مرکز میں سولہ ہزار گاڑیاں کھڑی کرسکنے کی گنجائش ہوگی۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کی آبادی دس لاکھ نفوس پر مشتمل ہے جس میں گزشتہ دس برس میں بیس گنا اضافہ ہوا ہے۔

بحیرۂ عرب کے اس ساحلی شہر میں جدید انداز اور جدید ترین طرز کے نئے ہوٹل، ٹاورز، رہائشی عمارتیں اور دیگر جدید عمارتیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

انسانی مہارت سے نشوونما پانے والا یہ جزیرہ نما شہر مزید کئی ہزار عمارتوں کو اپنے اندر سمیٹ سکتا ہے اور وہ بھی اس خوبصورتی کے ساتھ کے ہر عمارت کا اپنا ایک علیحدہ ساحلی نظارہ ہو۔

مختلف امیر ممالک کے ریٹائرمنٹ لے لینے والے اور دیگر متمّول افراد کو اس شہر میں مستقل سکونت کی پیشکش کی جاتی ہے جہاں وہ دھوپ تلے ٹیکس سے ماورا کاروبار کرسکیں، گولف کھیل سکیں اور سارے سال آرام کرسکیں یا تیراکی کے مختلف مقامات پر لطف اندوز ہوسکیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد