BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 26 August, 2006, 06:26 GMT 11:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی ۔ دبئی کروز سروس کا آغاز

پہلا کروز تین نومبر کو کراچی سے دبئی روانہ ہوگا
کراچی اور دبئی کے درمیان سمندری سفر کے لیئے اس سال نومبر سے کروز سروس شروع کی جارہی ہے۔

پہلا کروز تین نومبر کو ایک ہزار سے زائد لوگوں کو لے کر کراچی سے بذریعہ بحریہ عرب دبئی روانہ ہوگا۔ یونان اور امریکی پاکستانیوں پر مشتمل ڈریم گلف کمپنی کو اس کروز سروس کا لائسنس جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان نے وزیر جہاز رانی بابر غوری نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں یہ کروز سروس کراچی سے دبئی کے درمیان شروع کی جاری ہے جس کے بعد اس کو کراچی،گوادر اور دبئی روٹ پرشروع کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ یہ چار روز کا سفر ہوگا، کروز میں ساڑھے پانچ سو کمرے ہیں جبکہ بارہ سو مسافروں کی گنجائش ہے۔ اس کے علاوہ سوئمنگ پولز سمیت وہ تمام سہولیات ہیں جو ایک اچھے کروز میں ہونی چاہئیں۔

کراچی ممبئی فیری سروس کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ابھی تک شپنگ پروٹوکول پر دستخط نہیں ہوئے ہیں، پاکستانی حکومت نے منظوری دے دی اور بھارتی حکومت کی جانب سے مئی میں منظوری متوقع تھی لیکن بھارتی کابینہ نے منظوری نہیں دی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے
ہمیں مثبت اشارے مل رہے ہیں۔ امکان ہے کہ ستمبر یا اکتوبر میں وہاں سے منظوری مل جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اب تک چار لائسنس جاری کرچکی ہے۔ جس میں میں کراچی ممبئی، دبئی اور کراچی ممبئی، گوادر اور مسقط شامل ہیں جبکہ اور لوگ بھی دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں۔

کراچی اور گوادر کے درمیان فیری سروس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں ہوٹل موجود نہیں ہیں، ایک کمپنی نے وہاں ہوٹل بنایا ہے جو تین چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ جس کے بعد جو سروس کراچی اور دبئی چل رہی ہے۔ یہ کراچی گوادر اور دبئی شروع ہوجائے گی۔

اسی بارے میں
پاک چین دو دفاعی معاہدے
16 August, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد