BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 September, 2006, 13:01 GMT 18:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فوجی نصب العین سے انحراف‘

حافظ حسین احمد
حافظ حسین احمد نے کہا کہ ان کےاتحاد نے جنرل پرویز مشرف کو حدود قوانین میں ترامیم اسمبلی سے منظور نہیں کرانے دیں۔
متحدہ مجلس عمل کے ڈپٹی پارلیمانی قائد حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ صدر جنرل پرویز مشرف نے افغانستان کے خلاف جنگ کے لیے امریکی دھمکی کے سامنے جھک کر پاکستان فوج کے ماٹو یعنی نصب العین سے انحراف کیا ہے۔

جمعہ کو اسلام آباد میں پاپائے روم کے خلاف ایک احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جنرل مشرف کے اس بیان پر تبصرہ کیا جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ رچرڈ آرمٹیج نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ پاکستان نے اگر افغانستان میں امریکہ کا ساتھ نہ دیا تو اسے بمباری کرکے پتھر کے دور میں دھکیل دیا جائے گا۔

حافظ حسین احمد نے جنرل پرویز مشرف کے بارے میں سخت الفاط استعمال کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکی دھمکی میں آکر افغانستان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا اور پاک فوج کے اس ماٹو سے انحراف کیا ایمان جس کا لازمی جزو ہے۔

متحدہ مجلس عمل نے جمعہ کو آپ پارہ چوک میں ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں چند سوافراد شریک ہوئے جن میں زیادہ تر جماعت اسلامی کے کارکن اور ایک مدرسہ کے طلباء تھے۔

جلسہ میں پوپ، امریکہ اور جنرل مشرف کے خلاف نعرے لگائے گئے۔ مقررین نے پوپ سے زیادہ تنقید جنرل پرویز مشرف پر کی جو ان کے مطابق امریکی مقاصد کے لیے کام کررہے ہیں۔

حافط حسین احمد نے قسم کھا کر کہا کہ اگر پوپ ان کے ہاتھ لگ گئے تو وہ انہیں اس چوک میں صلیب پر لٹکا دیں گے۔

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ پر بھی تنقید کی کہ اس نے کچھ کاغذ پھاڑنے پر ایم ایم اے کے خلاف مظاہرہ تو کیا لیکن اب پوپ کے بیان پر کوئی احتجاج نہیں کیا۔

حافظ حسین احمدنے کہا کہ ان کےاتحاد نے جنرل پرویز مشرف کو حدود قوانین میں ترامیم اسمبلی سے منظور نہیں کرانے دیں ۔ ان کا دعویٰ تھا کہ حدود اللہ میں ترامیم صرف ایم ایم اے کے رہنماؤں کی لاشوں پر سے گزر کر ہی کی جاسکتی ہے۔

حافظ حسین احمد نے یہ پیشین گوئی بھی کی کہ جنرل مشرف کے دن گنے جاچکے ہیں۔ انہوں نے فوج کے جرنیلوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ وہ جنرل مشرف کو آرمی چیف کے عہدے سے ہٹا دیں۔

مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالمالک نے کہا کہ حکومت کے حقوق نسواں بل میں عورتوں کو صرف ایک حق دیا گیا ہے کہ وہ زنا کرسکیں۔

ذمہ دار جنرل مشرف
 آج مسلمانوں پر افغانستان، عراق، لبنان اور کشمیر میں جو مصیبت آئی ہوئی ہے اور توہین آمیز خاکوں اور پوپ کے بیان کے ذریعے اسلام اور پیغمبر اسلام کی جو توہین کی گئی ہے اس کے ذمہ دار جنرل مشرف ہیں جو امریکہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔
حافظ حسین احمد

ان کا کہنا تھا کہ آج مسلمانوں پر افغانستان، عراق، لبنان اور کشمیر میں جو مصیبت آئی ہوئی ہے اور توہین آمیز خاکوں اور پوپ کے بیان کے ذریعے اسلام اور پیغمبر اسلام کی جو توہین کی گئی ہے اس کے ذمہ دار جنرل مشرف ہیں جو امریکہ کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔

جلسہ کے شروع اور اختتام پر درجنوں خواتین نے بھی مظاہرہ کیا جن کے خاندان کے افراد لا پتہ ہیں اور ان کے بارے میں خیال ہے کہ انہیں حکومتی ایجنسیوں نے مقدمہ درج کیے بغیر اپنی حراست میں رکھا ہوا ہے۔

ایم ایم اے کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ ایسے گمشدہ افراد کے بارے میں ان کے اہل خانہ کو آگاہ کیا جائے اور انہیں رہا کیا جائے۔

اسی بارے میں
’پوپ کے الفاظ صلیبی جنگ ‘
18 September, 2006 | آس پاس
’پوپ کا بیان ناکافی ہے‘
16 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد