BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 September, 2006, 17:39 GMT 22:39 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پوپ کے الفاظ صلیبی جنگ ‘
پوپ کا پتلا جلاتے ہوئے لوگ
پوپ کی معافی مسلمانوں کا غصہ ٹھنڈا کرنے میں ناکام رہی ہے
ایران کے عظیم رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ پوپ کا اسلام کے بارے میں حالیہ بیان ان کی مسلمانوں کے خلاف صلیبی جنگ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس تنازعہ کے پیچھے ’ان طاقتوں کی خواہش ہے جو صرف بحران پیدا کرکے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہیں۔‘

اس تنازعے کا آغاز اس وقت ہوا جب پچھلے ہفتے پوپ نے اپنی تقریر میں چودہویں صدی کے ایک بادشاہ کے پیغمبرِ اسلام کے بارے میں کہے گئے کلمات کو دہرایا تھا۔

اس تقریر پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا اور پوپ نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ یہ الفاظ ان کے نہیں تھے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ پوپ بینیڈکٹ کے الفاظ ’صلیبی جنگوں کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہیں‘۔

اس سلسلے میں کئی دوسری کڑیوں میں پیغمبر اسلام کے خاکے بنا کر ان پر طنز کرنا اور ’امریکی اور برطانوی اخبارات میں اسلام کے بارے میں ہتک آمیز بیانات جاری کرنا ہے‘۔

ایران کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’ہم امریکی صدر سے کوئی توقع نہیں رکھتے جیسا کہ ان کا کام صرف دنیا کی ایسی کمپنیوں اور طاقتوں کے لیے کام کرنا ہے جو کہ لوٹ مار کا کام کر رہی ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ’یہ الفاظ جو کہ ایک بڑے عہدے پر فائز عیسائی کے ہیں ہمارے لیے افسوس اور حیرانگی کا سبب ہیں‘۔

اسی بارے میں
پوپ بینیڈکٹ کو’افسوس‘ ہے
16 September, 2006 | آس پاس
پوپ کا دیدار، سکیورٹی سخت
17 September, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد