BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 16 September, 2006, 13:49 GMT 18:49 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پوپ کا بیان ناکافی ہے‘
’ہم چاہتے ہیں کہ پوپ ذاتی طور پر معافی مانگیں‘
مصر کی سیاسی تنظیم اخوان المسلمین نے پوپ کے حالیہ بیان کو ناکافی قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ انہیں مسلمانوں کی دل آزاری پر بہت افسوس ہے۔

تنظیم کے نائب سربراہ محمود حبیب کا کہنا ہے کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ پوپ ذاتی طور پر معافی مانگیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پوپ نے ایسا بیان دے کر ہمارے خلاف صریح غلطی کی ہے جس کا ازالہ صرف اور صرف ذاتی طور پر معافی مانگنے سے ممکن ہوگا‘۔

برطانیہ کی مسلم کونسل آف بریٹن کے ترجمان نے کہا ہے ’یہ ایک اچھا قدم ہے کہ پوپ کو احساس ہوگیا ہے کہ انہوں نے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ تاہم ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ یہ کافی ہے۔ بہتر ہوتا کہ پوپ یہ کہہ دیتے کہ مذکورہ بادشاہ کے خیالات ان کے اپنے خیالات سے نہیں ملتے۔ ابھی بھی یہ ابہام باقی ہے کہ پوپ نے بادشاہ کے خیالات سے اختلاف نہیں کیا ہے‘۔

جہاد اور پیغمبر اسلام کے بارے میں پوپ بینیڈکٹ کے بیان کے خلاف کئی مسلم ممالک نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان سے معافی مانگنےکا مطالبہ کیا تھا۔

پوپ کے حالیہ بیان سے قبل سعودی حکومت نے پوپ سے اسلام کے خلاف جاری کیئے گئے بیان کی وضاحت طلب کی تھی۔ سعودی وزیر خارجہ نے اپنے ویٹیکن ہم منصب کو خط بھی لکھا تھا۔

جرمنی میں پوپ بینیڈکٹ نے چودھویں صدی کے ایک مسیحی شہنشاہ کے الفاظ نقل کرتے ہوئے جہاد کے حوالے سے کہا تھا کہ مذہبِ اسلام کے پیغمبر تشدد کے سوا کچھ نہیں لائے تھے۔اور یہ کہ اسلام تلوار کے زور پر پھیلانے کی ہدایت ’غیر انسانی اور بدی‘ کا کام تھا۔

ویٹیکن سے جاری کیئے جانے والے حالیہ بیان میں کہا جا رہا ہے کہ پوپ کو افسوس ہے کہ ان کی تقریر سے یہ اخذ کیا جا رہا ہے کہ یہ تقریر مسلمانوں کےخلاف تھی۔

اسی بارے میں
پوپ بینیڈکٹ کے بیان پر تنقید
14 September, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد