BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 April, 2005, 09:18 GMT 14:18 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بینی ڈکٹXVI باقاعدہ پوپ بن گئے
پوپ بینی ڈکٹ شانزدہم
اس تقریب کا اختتام پوپ کی جانب سے لاطینی زبان میں ایک دعا پر ہوا
سینٹ پیٹرز سکوائر میں ایک عوامی دعائیہ سروس میں پوپ بینی ڈکٹ شانزدہم نے باقاعدہ طور پر پوپ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

یہ دعائیہ سروس مقامی وقت کے مطابق دس بجے صبح شروع ہوئی اور اس موقع پر پانچ لاکھ کے قریب رومن کیتھولک عقیدت مند ویٹی کن میں جمع تھے۔

اس تقریب کے دوران اٹھہتر سالہ جرمن پوپ کو ’ فشر مین رنگ‘ اور سفید اون سے بنا ایک مفلر جسے ’پیلیم‘ کہتے ہیں پیش کیا گیا۔

پوپ بینی ڈکٹ XVI نے دعائیہ سروس کے آغاز سے قبل سینٹ پیٹر کے مقبرے کا دورہ کیا۔ پوپ بنائے جانے کی اس رسم کے دوران خلافِ رواج تمام کارڈینلز نے پوپ کو جھک کر تعظیم پیش نہیں کی۔

چلّی سے تعلق رکھنے والے ایک کاڈینلز نے عہدہ عطا کرنے کی تقریب سر انجام دی۔ اس تقریب کا اختتام پوپ کی جانب سے لاطینی زبان میں ایک دعا پر ہوا۔ اپنے خطاب میں پوپ نے تمام عیسائی فرقوں کو متحد کرنے کے ضرورت پر زور دیا۔

پوپ کے بڑے بھائی ریورن جارج زینیگر، جرمن چانسلر سمیت تیس سربراہانِ مملکت نےگزشتہ ایک ہزار سال میں بننے والے پہلے جرمن پوپ کا استقبال کیا۔

ہزاروں کی تعداد میں جرمن باشندے اس تقریب میں شرکت کے لیے اٹلی پہنچ گئے تھے اور وہ اپنے ملک کے ایک پادری کو گیارہویں صدی کے وسط کے بعد پہلی مرتبہ پوپ بنتا دیکھنے کے لیے بے چین تھے۔ جب تقریب اپنے اختتام کو پہنچی تو ویٹیکن میں جمع پانچ لاکھ معتقدین نے تالیاں بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر روم میں سخت حفاظتی انتطامات کیے گئے تھے۔ شہر میں طیارہ شکن توپیں نصب کر دی گئی تھیں اور روم کی فضائی حدود کو بند کر دیا گیا۔ روم کی سڑکوں پر دس ہزار پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے اور اطالوی فضائیہ اور نیٹو کے طیارے اٹلی کی فضائی حدود کی نگرانی کر رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد