ہڑتال کے بارے میں متضاد دعوے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں متحدہ اپوزیشن کی اپیل پر آج جمعہ کو ملک بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے اس ہڑتال کی اپیل بلوچستان میں جاری آپریشن، اکبر بگتی کی ہلاکت اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی حراست کے خلاف دی گئی تھی۔ اس ہڑتال کا فیصلہ اپوزیشن کے دوبڑے اتحادوں متحدہ مجلس عمل اور اتحاد برائے بحالی جمہوریت نے کیا تھا جبکہ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد پونم ،تحریک انصاف،سندھ قومی اتحاد ، اپوزیشن کی دیگر جماعتوں، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان، غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے بھی اس ہڑتال میں شامل ہونے اور بھرپور کردار ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے ملک بھر میں تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں جمعہ کے روز مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کو کہا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات محمد علی درانی نے جمعرات کو لاہور میں صحافیوں کو کہا کہ’ کراچی ، لاہور اور اسلام آباد کےسوا ویسے ہی ملک بھر میں جمعہ کو چھٹی ہوتی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ’ کراچی اور لاہور میں بھی اپوزیشن کی ہڑتال ناکام بنا دی جائے گی۔‘ ادھر اپوزیشن رہنماؤں نے ہڑتال کی مکمل کامیابی کا دعوی کیا ہے رات گئے تک دونوں فریقوں کی طرف سے کاروباری اور تجارتی حلقوں میں ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں جمرات کی شام پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمان چن، مسلم لیگ نواز کے صدر میاں مرغوب احمد، جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے دیگر مقامی رہنماؤں کے ہمراہ لاہورکی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور انہیں ہڑتال یقینی بنانے کی اپیل کی۔ دوسری طرف اطلاعات کے مطابق ضلعی ناظم لاہور میاں عامر محمود، ضلعی رابطہ افسر میاں اعجاز اور ڈی آئی جی آپریشن عامر ذوالفقار اور دیگر پولیس افسران نے تاجر تنظیموں سے رابطے کیئے اور انہیں یقین دلایا کہ ہڑتال نہ کرنے کی صورت میں انہیں تحفظ فراہم کیاجائے گا۔ ملک کے بڑے شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیئے گئے قومی تاجر اتحاد کےصدر شیخ عرفان نے لاہور پریس کلب میں اپنے حامی عہدیداروں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور انتظامیہ کی جانب سے تحفظ کی یقین دہانی کے بعدانہوں نے ہڑتال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہےجبکہ بزنس فورم پاکستان نے ہڑتال کی مکمل حمائت اور تمام دکانیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف رضا ربانی نے کہا ہے حکومتی پالیسیوں کے خلاف ان کا احتجاج جاری ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ،مسلم لیگ نواز اور جماعت اسلامی کے اراکین اسمبلی اپنے اپنے استعفی اپنی پارٹیوں کے سربراہوں کو دے چکے ہیں اور مناسب وقت پر ایوان سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیاجائے گا۔ مجلس عمل کے صدر قاضی حسین احمد نے کہا کہ پانچ ستمبر کو مجلس عمل کے کی سپریم کونسل کے اجلاس میں بلوچستان حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’متحدہ اپوزیشن ہڑتال کرےگی‘31 August, 2006 | پاکستان ’عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے‘31 August, 2006 | پاکستان بلوچستان: حالات معمول کی طرف 31 August, 2006 | پاکستان ’تدفین جرگے کے مطابق ہوگی‘31 August, 2006 | پاکستان ٹاکنگ پوائنٹ کی تفصیلات31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||