’تدفین جرگے کے مطابق ہوگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاک فوج کے ترجمان شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شاید ایک دن کے اندر اندر اکبر بگٹی کی لاش کو وہاں سے نکالا جا سکےگا اور اس کی تدفین کی جائے گی۔ اس سوال پر کیا حکومت نے ان کے ورثاء کے بغیر ہی لاش کی تدفین کا فیصلہ کر لیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے کے عمائدین اور بگٹی قبیلے کے جرگے کا اس بارے میں فیصلہ ہے جس کے مطابق ہی ان کی تدفین کی جائے گی۔ اس سوال پر کہ کیا جرگے کا فیصلہ ورثاء سے برتر ہے تو شوکت سلطان کا کہنا تھا کہ وہ اس بارے میں کوئی بات نہیں کریں گے۔ انہیں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ تدفین جرگے کے فیصلے کےمطابق ہی ہو گی اور جرگے نے جو بات کی ہے وہ سب کے سامنے ہے جسے وہ نہیں دہرائیں گے۔ | اسی بارے میں ’غار میں اکبر بگٹی کی لاش دکھائی دی‘31 August, 2006 | پاکستان ’حکومتی جرگے کا فیصلہ قبول نہیں‘31 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||