حافظ محمد سعید دوبارہ گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہا ہونے کے چھ گھنٹے بعد ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو دوبارہ نظر بند کردیا گیا ہے۔ سوموار کو لاہور ہائی کورٹ نے اٹھارہ دنوں سے نظر بند حافظ سعید کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔پنجاب حکومت نے انہیں دس اگست کو ایک ماہ کے لیئے نظر بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ انہیں رات کو آٹھ بجے کے قریب شیخوپورہ ریسٹ ہاؤس سے رہا کردیا گیا اور وہ گیارہ بجے کے قریب لاہور میں اپنےگھر پہنچے تو پولیس وہاں موجود تھی جس نے انہیں بتایا کہ ان کی دوبارہ نظر بندی کےاحکامات جاری ہوگئے ہیں۔ جماعت الدعوۃ کے ترجمان یحٰی مجاہد نے بتایا کہ نصف شب کے بعد ایک بجے حافظ سعید کو دو ماہ کے لیے نظر بند کرنے کے احکامات دیئے گئے اور دو بجے انہیں شیخوپورہ ریسٹ ہاؤس منتقل کردیا گیا۔ پنجاب کے محکمہ داخلہ کےاحکامات کے مطابق حافظ سعید کو امن برقرار رکھنے کے قانون تین ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا ہے۔ جماعت الدعوۃ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حافظ سعید کی نظربندی کو دوبارہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ گزشتہ جولائی میں ممبئی بم دھماکوں میں تقریباً دو سو ہلاکتوں کے بعد بھارت حکومت نے حافظ سعید کی سربراہی میں قائم کی گئی ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ تاہم حافظ سعید کی موجودہ تنظیم جماعت الدعوۃ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا لشکر طیبہ سے کوئی تعلق نہیں۔ | اسی بارے میں لاہور: حافظ سعید کی رہائی کا حکم28 August, 2006 | پاکستان حافظ سعید نامعلوم مقام پر منتقل24 August, 2006 | پاکستان حافظ سعید کی نظر بندی چیلنج16 August, 2006 | پاکستان ’عالمی عدالت میں جائیں گے‘29 April, 2006 | پاکستان لشکر طیبہ کے سابق سربراہ نظر بند10 August, 2006 | پاکستان جماعت الدعوۃ کے حق میں مظاہرہ09 May, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||