’عالمی عدالت میں جائیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ایک مذہبی تنظیم جماعتہ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ نے ان کے خلاف ناقص معلومات کی بنیادپر پابندی لگائی ہے اور وہ اس پابندی کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کریں گے۔ امریکہ نے اپنی ایک سالانہ رپورٹ میں جماعتہ الدعوۃ اور اس کے ذیلی ادارے خدمت خلق پر پابندی لگانے کی بات کی ہے۔ پاکستان کی وزرات داخلہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ امریکہ نے اس بارے میں حکومت پاکستان کو فی الحال سرکاری طور پر آگاہ نہیں کیا ہےاور پابندی کی بات ذرائع ابلاغ سے ملی ہیں جن کی بنیاد پر ان کے بقول کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ جماعتہ الدعوۃ کا شمار ان چند مذہبی تنظیمیوں میں ہوتا ہے جنہیں حکومت نے پہلے سے کڑی نگرانی میں رکھا ہواہے۔
جماعتہ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکہ نے صرف انڈیا کوخوش کرنے کے لیے اپنے طور پر یہ نئی پابندی لگائی ہے۔ حافظ محمد سعید پہلے لشکر طیبہ کے امیر ہوا کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جماعتہ الدعوۃ لشکر طیبہ کا نیا نام نہیں ہے اور یہ پاکستان میں صرف فلاحی کام کر رہی ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ امریکی فوجیوں اور اہلکاروں نے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں ان کا امدادی کام دیکھا ہے اور ان کے بقول جماعتہ الدعوۃ کی عوامی مقبولیت سے گھبرا کر یہ پابندی لگائی گئی ہے۔ | اسی بارے میں دواور تنظیمیں دہشت گرد 29 April, 2006 | آس پاس کشمیر: فوجی قافلے پر حملہ، دو ہلاک26 March, 2006 | انڈیا جماعت الدعوہ کے رکن کونوسال قید17 March, 2006 | آس پاس ’جہادی کیمپ ختم نہیں ہوئے‘20 June, 2005 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||