دواور تنظیمیں دہشت گرد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کی وزارتِ خارجہ نے انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں سرگرم جماعت الدعوۃ اور ادارہ خدمتِ خلق کے ناموں سے سرگرم تنظیموں کے نام بھی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیئے ہیں۔ انڈیا میں سرگرم سب سے بڑی تنظیم لشکر طیبہ کے سن دو ہزار ایک میں کلعدم قرار دیئے جانے کے بعد اس تنظیم نے دو نئے ناموں سے سرگرمیاں شروع کر دی تھیں۔ ان دونوں تنظیموں کے نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیئے جانے کے بعد امریکہ میں ان دونوں تنظیموں کے اثاثوں کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔ امریکی وزارت خارجہ نے عالمی دہشت گردی کے بارے میں اپنی سلانہ رپورٹ میں ایران کو ایک مرتبہ پھر سب سے بڑا ریاستی دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے والا ملک قرار دیا ہے۔ امریکہ کی طرف سے مرتب کی جانے والی اس فہرست میں لیبیا، شمالی کوریا، سوڈان، شام اور کیوبا بھی شامل ہیں۔ امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ القاعدہ تنظیم کی قیادت غائب ہو گئی ہے لیکن وزارتِ خارجہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس تنظیم کو اتنی صلاحیت حاصل ہے کہ وہ غیر منظم گروہوں کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کی وارداتوں میں چار گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ زیادہ تر حملہ عراق میں ہوئے ہیں لیکن امریکی وزارتِ خارجہ نے اس بات کی تردید کی ہے کہ عراق دہشت گردوں کی جائے پناہ بن گیا ہے۔ | اسی بارے میں مصر دھماکے: 23 ہلاک، 62 زخمی24 April, 2006 | آس پاس گوانتانامو: قیدیوں کی پہلی فہرست20 April, 2006 | آس پاس کراچی دھماکہ، ایک شخص گرفتار13 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||