لاڑکانہ : پسند کی شادی پر پانچ قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ میں پسند کی شادی کرنے والے ایک جوڑے سمیت ایک خاندان کے پانچ افراد قتل کر دیئے گئے ہیں۔ لاڑکانہ کے نواحی علاقے رتو ڈیرو کے قریب وراٹ ڈنو ماچھی میں یہ واقعہ بدھ کی شب اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کیا۔پولیس حکام کے مطابق مسلح افراد نے گاؤں کا محاصرہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کی جس میں پانچ افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں اٹھارہ سالہ الہرکیو ماچھی اس کی نویلی دلہن کمالاں کولاچی، چالیس سالہ گہرام، پچیس سالہ روزینہ اور تین سالہ نورحسن شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق الہرکیو ماچھی نے کچھ عرصہ قبل کمالاں کولاچی سے کورٹ میں پسند کا بیاہ رچایا تھا جس پر کمالاں کے قبیلے کے لوگ ناراض تھے۔ جس وجہ سے وہ بلوچستان کے پٹ فیڈر کے علاقے سے لاڑکانہ منتقل ہوگئے تھے۔ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے دس افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ایس پی لاڑکانہ عرفان بلوچ کا کہنا ہے ملزم بلوچستان فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیئے بلوچستان کی پولیس سے رابطہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان کے قبائلی علاقوں میں ایک قبیلے کی لڑکی کی دوسرے قبیلے میں شادی کو پسند نہیں کیا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ملتان: ’غیرت کے نام پر‘ تین قتل24 September, 2005 | پاکستان غیرت: قانون میں تبدیلی ضروری24 November, 2005 | پاکستان ڈنمارک:غیرت کے نام پر قتل پر سزا28 June, 2006 | پاکستان غیرت کےنام پرقتل، پاکستانیوں کو سزا29 June, 2006 | پاکستان ’حکومتی پیش رفت غیرتسلی بخش‘10 July, 2006 | پاکستان دیر: غیرت کے نام پر قتل میں اضافہ18 July, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||