پاکستان کو آموں کی کمائی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں آموں کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیئے کسانوں، تاجروں اور سرد خانوں کے مالکان پر مشتمل ایک خصوصی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ زرعی مارکیٹنگ کے محکمے نے ایک اجلاس میں کہا کہ دنیا میں پاکستانی آموں کے فروغ کے لیئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ امریکہ، ہالینڈ اور متحدہ عرب امارات پاکستانی آم کے بڑے خریداروں میں سے ہیں۔ اجلاس کے شرکا کا خیال تھا کہ پاکستان کو یورپ میں بھی آموں کی مارکیٹ تلاش کرنی چاہیے۔ پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق گزشتہ سال پاکستان نے آموں کی برآمد سے دو کروڑ چالیس لاکھ ڈالر کمائے جو کہ دنیا بھر میں اس پھل سے ہونے والی کمائی کا دس عشاریہ دس فیصد ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ آموں کی برآمدات میں اضافے کے لیئے بڑے ہوائی اڈوں پر ون ونڈو آپریشن متعارف کروانے کے علاوہ آموں کے لیئے جہازوں میں زیادہ گنجائش رکھنے پر بھی غور ہو رہا ہے۔ | اسی بارے میں پاکستان: پانی کے مسائل کا خطرہ15 May, 2006 | پاکستان اقتصادی سروے: غربت کم ہو گئی04 June, 2006 | پاکستان بنیادی شرح سود میں اضافہ29 July, 2006 | پاکستان ہنرمند افراد کی منتقلی:’ایک چیلنج‘07 August, 2006 | پاکستان نٹ ویئر صنعت بحران کا شکار20 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||