نٹ ویئر صنعت بحران کا شکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ایوانِ صنعت و تجارت کے صدر کا کہنا ہے کہ ملک کی نٹ ویئر اور ہوزری کی صنعت بحران کا شکار ہے اور حالیہ دنوں میں اس کے ایک سو سے زیادہ کارخانے بند اور بیس ہزار سے زیادہ افراد بے روزگار ہو چکے ہیں۔ میاں شفقت نے کہا ہے کہ زیادہ پیداواری لاگت اور ایکسپورٹ ری فنانس کے زیادہ نرخ کی وجہ سے حالیہ دنوں میں نٹ ویئر کے ایک سو سینتیس کارخانے (یونٹس) بند ہوچکے ہیں۔ ایوان کے صدر کے مطابق پچھلے پانچ برسوں میں خام مال کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی قیمتیں تین مرتبہ اور پٹرول کی قیمتیں سو سے زیادہ مرتبہ بڑھ چکی ہیں جس نے صنعت کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہنرمند کام کرنے والوں کی بھی کمی ہے جبکہ خطہ کے دوسرے ملکوں میں ہنر مند افراد نسبتاً زیادہ دستیاب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ایسی رہی تو موجودہ سال میں نٹ ویئر کی برآمدات میں گیارہ سے پندرہ فیصد کمی ہوجائے گی۔ ایوان صنعت و تجارت لاہور کے صدر نے مطالبہ کیا کہ حکومت نٹ ویئر صنعت کو بچانے کے لیے ایکسپورٹ ری فنانس کا نرخ نو فیصد سے کم کرکے دوبارہ پانچ فیصد پر لائے اور اس صنعت کے لیے دیگر تمام قرضوں پر بھی شرح سود پانچ فیصد تک کم کرے۔ | اسی بارے میں پٹرول مہنگا تو چینی بھی مہنگی07 February, 2006 | پاکستان پاکستانی ادارے عالمی منڈی میں 20 January, 2006 | پاکستان پاکستان: گیس قیمتوں میں اضافہ31 December, 2005 | پاکستان پاکستان: چار کروڑ لوگوں کی معیشت16 December, 2005 | پاکستان زلزلہ بطور پروڈکٹ20 November, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||