پاکستان: گیس قیمتوں میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکومتِ پاکستان نےیکم جنوری 2006 سے ملک بھر میں تمام صارفین کے لیے قدرتی گیس کی قیمتوں میں 9.5 سے لے کر 15.51 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے جسے ’اوگرا‘ بھی کہا جاتا ہے، اس ضمن میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 100 ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ73.95 سے بڑھا کر 80.98 پیسے کر دیئے ہیں۔ جبکہ دوسرے سلیب میں 100 سے 200 ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے گریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 127.17 سے بڑھا کر 147.41 پیسے کر دی گئی ہے۔. اسی طرح تیسرے سلیب میں 200 سے 300 ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے گیس کی قیمت 204.17 سے بڑھا 235.84 پیسے کر دی گئی ہے۔ اسی طرح کمرشل، صنعتی ، سی این جی سٹیشن اور سیمنٹ فیکٹریز کے لیے گیس کی قیمت میں 15.51 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پاور سٹیشنوں کے لیے بھی گیس کی قیمت 208.56 پیسے سے بڑھا کر 240.91 پیسے کر گئی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور ایم ایم اے نےالگ الگ بیانات میں حکومت کی طرف سے نئے سال کے آغاز پر قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے عام آدمی شدید متاثر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ موجودہ حکومت کی طرف سے عوام کے لیے نئے سال کا’ تحفہ‘ ہے۔ | اسی بارے میں لاہور: گیس لائن دھماکے سے اڑ گئی 28 January, 2005 | پاکستان گیس کی لوڈشیڈنگ14 January, 2005 | پاکستان سی این جی: پاکستان تیسرے نمبر پر 30 June, 2004 | پاکستان گیس پائپ لائن میں دھماکہ19 April, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||