بنیادی شرح سود میں اضافہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے مرکزی بینک نے بنیادی شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اس اعلان کے بعد ساڑھے نو فیصد سود پر قرضے حاصل کئے جاسکیں گے۔ پاکستان سٹیٹ بینک کی گورنر ڈاکٹر شمشاد نے سنیچر کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ موجودہ مالیاتی پالیسی جاری رہے گی جبکہ افراط زر پر قابو پانے کے لئے شرح سود میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی گورنر نے اس امید کا اظہار کیا کہ رواں مالی سال میں سات فیصد اقتصادی ترقی کا حدف حاصل کرلیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زر کا پھیلاؤ گزشتہ سال سے پندرہ فیصد کم رہا ہے مگر پھر بھی یہ حدف سے زیادہ ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کے لیئے روپے کی قدر کو کم نہیں کیا جاسکتا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کمرشل بینکوں کی جانب سے مکان کی خریداری اور تعمیر سے لے کر الیکٹرانکس کی مصنوعات کی خریداری کے لئے قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ سٹیٹ بینک کے اس فیصلے سے تمام قرضوں کی شرح سود میں اضافہ ہوگا اور قرضہ لینے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ |
اسی بارے میں مشکوک رقم، فوری آگاہی کا حکم09 July, 2006 | پاکستان قیمتوں میں اضافہ متوقع: سٹیٹ بنک29 December, 2004 | پاکستان افراط زر11 فیصد سے تجاوز کرگی23 May, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||