مشکوک رقم، فوری آگاہی کا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قومی بینک نے ملک کے تمام بینکوں اورمالیاتی اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمی کے لیئے رقم کی منتقلی کا شک ہونے کی صورت میں فوری طور پر بینک کو آگاہ کیا جائے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے ہفتے کے روز جاری ہونے والے ایک ہدایت نامے کے مطابق ایسی کسی مشکوک منتقلی کی صورت میں کھاتے کے نام، قسم اور اکاؤنٹ نمبر کے ساتھ لین دین کے تفصیلات اور شک کی وجوہات سے تفصیلی طور پر آگاہ کرنا ضروری ہوگا۔ ہدایت نامے میں بینک اور مالیاتی اداروں کے سربراہوں کو مخاطب ہوکر کہا گیا ہے کہ تمام بینک اور مالیاتی ادارے ایسا موثر نظام نافذ کریں جس سے مشتبہ پیسے کی لین دین کی نشاندہی ہوسکے۔ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے ترجمان وسیم الدین نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا یہ معمول کی کارروائی ہے اور پہلے سے موجود قوانین میں ترمیم کی گئی ہیں فی الحال ایسا کوئی کیس سامنا نہیں آیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے کسی ایجنسی یا حکومت کی ہدایت پر نہیں بلکہ اپنے طور پر یہ احکامات جاری کیئے ہیں۔ | اسی بارے میں سٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر03 December, 2005 | پاکستان خاتون گورنر کے دستخط شدہ نوٹ13 March, 2006 | پاکستان 20 روپے کا نوٹ، 10 نئی خصوصیات12 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||