BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 August, 2005, 17:47 GMT 22:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
20 روپے کا نوٹ، 10 نئی خصوصیات

بیس روپے کے نوٹ
ابھری ہوئی چھپائی کی وجہ سے نابینا اس نوٹ کو آسانی سے پہچان سکیں گے

بینک دولتِ پاکستان ملک کی تاریخ کا پہلا بیس روپے کا نوٹ سینیچر کو جاری کر رہا ہے جبکہ اسی سال دس، پچاس، ایک سو، پانچ سو اور ہزار کے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بینک دولتِ پاکستان کے گورنر عشرت حسین نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بیس روپے کے اس نوٹ میں دس نئی خصوصیات شامل ہیں۔

یہ نوٹ یورو کے معیار پر بنایا گیا ہے، اس میں قائد اعظم محد علی جناح کی تصویر دوسرے نوٹوں کے مقابلے میں بڑی ہے اور ابھری ہوئی چھپائی کی وجہ سے نابینا افراد بھی اس نوٹ کو آسانی سے پہچان سکتے ہیں۔

عشرت حسین نے بتایا کہ پرنٹنگ ٹیکنالوجی میں جدت آنے سے جعلی نوٹوں کا خدشہ بڑھ گیا ہے مگر یہ نوٹ ہم نے ایک قدم آگے بنایا ہے۔ اس نوٹ کا جعلی نوٹ بنایا نہیں جا سکتا جبکہ اس کی اسکیننگ یا کاپی بھی نہیں کی جا سکتی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ پہلی مرتبہ نوٹ پر چھپائی کا سال دیا گیا ہے۔ یہ ایک ملٹی کلر نوٹ ہے جس پر بیس کا ہندسہ بھی مختلف رنگوں میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس نوٹ کے عقب میں شائع کی گئی تصویر کے مقام کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس نوٹ پر موہنجودڑو کی تصویر دی گئی ہے۔ نوٹ کی چوڑائی پیسنٹھ ملی میٹر ہے جبکہ ’حصول رزق حلال عبادت ہے‘ دائرے میں تحریر کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم اس نوٹ کو یوم آزادی پر جاری کرنا چاہتے تھے مگر اس روز بینک بند ہونے کی وجہ سے ایک دن قبل جاری کیا جارہا ہے۔

66بیس روپے کا نوٹ
پاکستان میں 20 روپے کے نوٹ کا اجراء
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد