پشاور: سنی،شیعہ حزب اللہ کےحمایتی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان پر اسرائیلی حملے کے خلاف جمعہ کے روز پشاور میں جمیت علماء اسلام اور تحریک نفاذ فقہ جعفریہ نے احتجاجی جلوس نکالے۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے زیر اہتمام رہنماؤں نے جمعہ کے روز قصہ خوانی بازار پشاور میں احتجاجی جلوس منعقد کیا جس میں اعلان کیا کہ وہ یوم پاکستان (چودہ اگست ) کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ مقررین نے پاکستان کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جو ان کے بقول افغانستان، عراق اور لبنان میں مسلمانوں پر مظالم کرنے والے ممالک کی مدد گار بنی ہوئی ہے۔ جلوس میں جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنوں نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ جلوس کی قیادت جے یو آئی پشاور کے امیر اور صوبائی وزیر آمان اللہ حقانی ، صوبائی وزیر اطلاعات آصف اقبال داودزئی، ایم این اے قاری فیاض الرحمان علوی اور صوبائی رہنماء عبدا لجلیل جان نے کی۔ مقررین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن اسلامی دنیا کفار کا راستہ روکنے کی بجائے اپنے ہی مسلمان بھائیوں پر ظلم کرنے میں پیش پیش ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک یو این او سے اپنے نمائندے احتجاجاً واپس بلوا کر اس کا بائیکاٹ کریں اور یہ احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں جب تک اقوام متحدہ مسلمانوں کے ساتھ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا۔ جے یو آئی کے رہنما عبد الجلیل جان نے کہا کہ لبنان اور بغداد کی سڑکوں پر مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے لیکن ہمارے حکمران چودہ اگست کے جشن منارہے ہیں۔انہوں نے چودہ اگست کو بطور احتجاج یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔ دریں اثناء عراق میں مقدس مقامات پر بم حملوں کے خلاف پشاور میں تحریک فقہ جعفریہ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ جلوس سے تحریک کے رہنماؤں ممتاز علی قزلباش اور مولانا شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست کا سامنا ہے اور وہ اس شکست سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیئے عراق میں مقدس مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مقررین نے عراق میں روضہٰ علی کے قریب ہونے والے بم دہماکوں کی شدید مذمت کی اور مسلمانوں سے متحد رہنے کی اپیل کی۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔ | اسی بارے میں لبنان: کراچی، پشاور میں مظاہرے05 August, 2006 | پاکستان نیو یارک: اقوام متحدہ کے باہر مظاہرہ01 August, 2006 | آس پاس عراق: حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ04 August, 2006 | آس پاس لندن میں مظاہرہ، ٹونی بلیئر پر تنقید05 August, 2006 | آس پاس لبنان پر حملہ: کشمیر میں مظاہرہ 01 August, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||