BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 June, 2006, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان سکھوں کا گھر: شوکت

سکھ واہگہ پر
سکھوں گورو ارجن دیو کی برسی کے موقع پر اپنی مقدس کتاب کو جلوس کی صورت میں لے جا رہے ہیں
وزیراعظم شوکت عزیز نے جمعرات کو لاہور میں اعلان کیا کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا گورو ارجن کی چار سو سالہ برسی کےموقع پر پاکستان نے ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔

وزیراعظم شوکت عزیز لاہور میں گورو ارجن کی برسی کی دس روزہ تقریبات کے سلسلہ میں ’سکھ مسلم بھائی‘ کے عنوان سے ایک سیمنار سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر بینر پر مغل بادشاہ جہانگیر کے دور میں قتل کیے جانے والے گوروارجن کو ’شہید‘ لکھا گیا تھا۔

گوروارجن کی برسی پاکستان میں سرکاری سطح پر بڑے پیمانے پر منائی جارہی ہے جس کے لیے پانچ ہزار سکھ یاتری بھارت سے پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ سردار بشن سنگھ نے اپنی تقریر کا آغاز بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر کیا۔ تقریب میں شریک وفاقی وزیر مذہبی امور اعجاز الحق نے اپنی بات کا اغاز سلام اور سکھ روایت کے تحت ست سری اکال کہہ کر کیا۔

وزیراعظم شوکت عزیز جب خطاب کے لیے ڈائس پر آئے تو ہال میں موجود سینکڑوں سکھوں نے ست سری اکال کے نعروں سے ان کا استقبال کیا۔

ترقیاتی پروگرام
 سکھوں کے مقدس مقامات کے لیئے ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں جن کے تحت لاہور اور ننکانہ صاحب میں یاتریوں کے لیئے اعلیٰ درجہ کے ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے اور گورونانک کی یاد میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی
شوکت عزیز
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں بسنے والے سکھوں کو بڑے پیمانے پر ویزے جاری کرے گا اور انہیں سفر اور رہائش کے لیے ضروری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ گورو ارجن کی چار سو سالہ برسی پر بھارت سے پانچ ہزار یاتریوں کو ویزے جاری کیے جائیں گے اور انہوں نے یہ وعدہ پورا کردیا ہے اور آج خود بھی قومی اسمبلی کی بجٹ پر بحث کو چھوڑ کر اس برسی کی تقریب میں شرکت کے لیئے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ یقین دلاتے ہیں کہ سکھ کمیونٹی کی جو بھی مطالبات ہیں وہ انہیں پورا کریں گے۔ انہوں نے سکھوں کے مجمع سے مخاطب ہوکر کہا کہ پاکستان ان کا گھر ہے چاہے وہ بھارت سے آئیں یا کسی اورملک سے، جہاز سے آئیں یا ریل گاڑی سے یا بس سے، انہیں ایک بار پاکستان آنے کا ویزا دیا جائے گا اور اگر انہیں ملٹی پل ویزا چاہیے ہو تو وہ بھی مل جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں سکھوں کے مقدس مقامات کے لیئے ترقیاتی منصوبے بنائے گئے ہیں جن کے تحت لاہور اور ننکانہ صاحب میں یاتریوں کے لیئے اعلیٰ درجہ کے ہوٹل تعمیر کیے جائیں گے اور گورونانک کی یاد میں یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

وزیراعظم نے گورو نانک کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان سے پوری دنیا نے بہت کچھ حاصل کیا اور وہ ایک عظیم قائد تھے۔ ’وہ اپنے چال چلن، مشن اور خیالات سے دنیا پر اثر انداز ہوئے۔‘

برطانوی ہندوستان کی تقسیم سے لاکھوں افراد مسلمانوں اور سکھوں کے فرقہ وارانہ تشدد میں ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد