مشرف کا انتخاب، انتخابات سے پہلے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما مشاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں 2007 میں جنرل مشرف کا انتخاب کریں گی۔ مشاہد حسین نے ایک پرائیوٹ ٹیلویژن چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ موجودہ اسمبلیاں جنرل پرویز مشرف کو پانچ سال کے عرصے کے لیے ستمبر میں منتخب کر لیں گی۔ جنرل مشرف نے ایک متنازعہ ریفرنڈم کے ذریعے اپنے کو صدر منتخب کروا لیا تھا۔ اس ریفرنڈم میں جنرل مشرف کے علاوہ کوئی دوسرا امیدوار مد مقابل نہیں تھا۔ صدر مشرف نے چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ بھی اپنے پاس رکھا ہوا ہے اور صدر مشرف جنرل مشرف کے عہدہ میں توسیع کرتے رہتے ہیں۔ جنرل مشرف نے حال ہی میں ایک پشتو ٹی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئین میں اس بات کی گنجائش ہے کہ موجودہ اسمبلیاں ان کو دوبارہ منتخب کر سکتی ہیں۔ پاکستان کی اپوزیش جماعتیں جنرل مشرف کے زیر نگرانی ہونے والے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا پروگرام بنا رہی ہیں۔ ملک کی دو بڑی سیاسی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (نواز) نے حال ہی میں لندن میں میثاق جمہوریت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت دونوں جماعتیں مل کر ملک سے فوج کی حکمرانی کو ختم کرنے کی جہدوجہد کریں گیں۔ موجودہ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی معیاد نومبر دو ہزار سات میں ختم ہو جائے گی۔ | اسی بارے میں ’دوبارہ منتخب ہو سکتا ہوں‘18 May, 2006 | پاکستان ’مشرف کے تحت الیکشن قبول نہیں‘15 May, 2006 | پاکستان امریکہ کا پالتو نہیں ہوں: مشرف28 April, 2006 | پاکستان مشرف کے عوامی جلسے؟28 March, 2006 | پاکستان باؤچر کی حکام سےملاقاتیں05 April, 2006 | پاکستان ’فوج عوامی حکومت کی تابع‘ 05 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||