BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 May, 2006, 14:40 GMT 19:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان ٹریبیونل: دس ناظمین نا اہل

جماعت اسلامی
جمعیت کے قائدین نےفیصلہ کیا تھا کہ ان کے امیدوار اسناد کے حوالے سے عدالت میں اپنے مقدمات کا دفاع نہیں کریں گے
الیکشن ٹریبیونل نے بلوچستان میں ضلع ژوب میں جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے ضلعی ناظم، ایک تحصیل ناظم اور آٹھ یونین کونسل ناظمین کو دینی مدارس کی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

لورالائی میں ٹریبیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نا اہل ہونے والے ناظمین کی جگہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کامیاب تصور کیے جائیں۔

گزشتہ سال بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دینی مدارس کی اسناد رکھنے والے امیدواروں کے لیئے تین مضامین لازمی قرار دیے گئے تھے۔ ان مضامین میں انگریزی اردو اور مطالعہ پاکستان شامل ہیں۔ جن ناظمین کو نااہل قرار دیا گیا ہے انہوں نےمدارس میں یہ مضامین نہیں پڑھے تھے۔

ان امیدواروں کو وکیل محمد عظیم ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سنیچر کو جمعیت علماء اسلام کے ناظمین اور ان کے وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے تھے۔ جمعیت کے قائدین نےفیصلہ کیا تھا کہ ان کے امیدوار اسناد کے حوالے سے عدالت میں اپنے مقدمات کا دفاع نہیں کریں گے۔

دو روز پہلے متحدہ مجلس عمل سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر صحت حافظ حمداللہ کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دے دیا تھا۔ حافظ حمداللہ انتخابات سے پہلے قلعہ عبداللہ میں استاد تھے ۔

گزشتہ روز کوئٹہ میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس عمل کے صوبائی امیر مولانا محمد خان شیرانی نے کہا تھا کہ دینی مدارس کی اسناد کے حوالے سے ان کے ناظمین کے خلاف مقدمات قائم کیے گئے ہیں اور بقول ان کے یہ مقدمات سیاسی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کی سند کے حوالے سے تین مضامین شامل کرنے کا فیصلہ انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد کیا گیا ہے جو کہ ایک سیاسی فیصلہ ہے۔ اس لیے جمعیت علماء اسلام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں میں ان کے جتنے بھی ناظمین ہیں وہ اس سلسلے میں عدالتوں میں حاضر نہیں ہوں گے۔

بلوچستان کے شمالی علاقے جیسے قلعہ سیف اللہ اور ژوب کی اکثر یونین کونسلز پر جمعیت کے کارکن کامیاب ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
نائب ناظمین کا انتخاب مکمل
28 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد