شیعہ کارکنوں کی گرفتاری پر احتجاج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں شیعہ تنظیموں کے کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف پیر کی شام احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیاگیا۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جعفریہ الائنس اور پاسبان عزا نامی تنظیموں سے تعلق والے یہ بارہ کارکن گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں جن کے بارے میں ورثاء کا کہنا ہے کہ انہیں گرفتار کیاگیا ہے جبکہ پولیس اس سے لاعلمی کا اظہار کرتی رہی ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے کا انتظام جعفریہ الائنس کی جانب سے کیا گیا تھا، جس نے امام بارگاہ علی رضا کے سامنے ایم اے جناح روڈ پر دھرنا بھی دیا۔ احتجاج میں گرفتار شدگان کے اہل خانہ اور بچے بھی شریک تھے، جن میں سے کچھ کی مائیں انتہائی جذباتی انداز میں نعرہ بازی کرتی رہیں اور ان میں سے کچھ آنسو بہاتے ہوئے بیہوش ہوگئیں۔ گرفتار ہونے والے عابد رضا زیدی کی ماں نے بی بی سی کو بتایا کہ عابد کراچی یونیورسٹی میں زولوجی شعبے میں پی ایچ ڈی کے طالبعلم ہیں جو ایک ماہ سے ایجسنیوں کے پاس زیر حراست ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ عابد کو فون آیا کہ پولیس نے بلایا ہے جس پر وہ تھانے چلاگیا اور پھر گھر واپس نہیں آیا مگر اب پولیس یہ ماننے کو تیار نہیں ہے۔ امام بارگاہ شاہ خراساں سے گرفتار ہونے والی ناصر حسین کی ماں نے بتایا ’ہمیں معلوم نہیں کہ انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ہے ہمیں کوئی بتانے والا بھی نہیں ہے‘۔ گرفتار ہونے والے نوجوان علی حیدر کی بیوی نے جن کے ساتھ ایک سال کی بچی بھی تھی کہا کہ ’انہیں کوئی احساس نہیں ہے بے گناہوں کی مائیں بہنیں رستوں پر آگئی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے شوہر نے کوئی جرم کیا ہے تو اسے ثابت کریں، ’ہمیں یہ تو بتایا جائے کہ انہیں اس ملک کی ایجنسی نے گرفتار کیا ہے یا امریکی ایجنسی نے‘۔ واضح رہے کہ نشتر پارک بم دھماکے کے بعد تحقیقاتی اداروں کی جانب سے بڑی تعداد میں مختلف جماعتوں کے لوگوں کو حراست میں لیا گیا تھا مگر کسی کو بھی سامنے نہیں لایا گیا۔ | اسی بارے میں فرقہ واریت: ڈھائی سو افراد گرفتار16 December, 2005 | پاکستان عاشورہ پر سخت حفاظتی اقدامات09 February, 2006 | پاکستان روضہِ عسکری میں دھماکے پر احتجاج23 February, 2006 | پاکستان کراچی میں بم دھماکہ، تین زخمی06 April, 2006 | پاکستان لاہور میں ہڑتال، کراچی بھی بند13 April, 2006 | پاکستان شیعہ عالم دین اور ڈرائیور ہلاک 18 April, 2006 | پاکستان کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما رہا19 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||