رکن قومی اسمبلی سعد رفیق رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تقریبًا تین ماہ سے زیر حراست حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کو پیر کو پانچویں مقدمہ میں ضمانت کے بعد لاہور کیمپ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ لاہور کی ایک انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سعد رفیق کے خلاف دو سال پہلے شہباز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر قائم کیئے گئے دو مقدمات میں پچاس پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔ یہ مقدمہ لوہاری گیٹ پولیس میں درج ہے جس میں سعد رفیق پر چودہ مئی سنہ دو ہزار چار کو پارٹی کے صدر شہباز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر جلوس نکالنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور لوگوں کومشتعل کر کے بھاگ جانے کا الزام لگایاگیا تھا۔ تاہم پولیس نے انہیں اس مقدمہ میں دو سال تاخیر سے اس وقت گرفتار کیا جب عدالت انہیں اس سال فروری میں قائم کیئے گئے تین مقدموں میں رہا کرنے کا حکم دے چکی تھی۔ اس سال چودہ فروری کو خواجہ سعد رفیق کو متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے تین واقعات میں ملوث ہونے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیئے گئے تھے۔ ان میں سے دو مقدموں میں انہیں لاہور ہائی کورٹ نے ایک میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ ایک ہفتہ پہلے سعد رفیق نے پولیس اہلکاروں پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان پر جسمانی تشدد کیا ہے۔ دو دن پہلے وزیراعلٰی پنجاب نے پولیس کے دو افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا حکم جاری کیا تھا۔ | اسی بارے میں سعد رفیق پر مزید ایک مقدمہ05 May, 2006 | پاکستان ہنگامہ آرائی: سعد رفیق کی ضمانت25 April, 2006 | پاکستان سعد رفیق کی ضمانت منظور24 April, 2006 | پاکستان ’چھ سو سویلین عہدوں پر فوجی‘01 May, 2006 | پاکستان مسلم لیگ (ق) کا رکن نا اہل28 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||