BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 May, 2006, 13:50 GMT 18:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سعد رفیق پر مزید ایک مقدمہ

خواجہ سعد رفیق
ایم این اے سعد رفیق جمعہ کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے اسلام آباد میں تھے
متنازعہ کارٹونوں کے احتجاج کے سلسلہ میں زیر حراست مسلم لیگ (نواز گروپ) کے رکن قومی اسمبلی سعد رفیق کی تیسرے مقدمہ میں ضمانت کے بعد انہیں ایک پرانے مقدمہ میں عدالتی ریمانڈ پر حراست میں رکھنے کا حکم دے دیاگیا ہے۔

ایم این اے سعد رفیق جمعہ کے دن قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے اسلام آباد میں تھے جہاں سے واپسی پر انہیں لاہور کی کیمپ جیل بھیجا جائے گا۔

اس سال چودہ فروری کو خواجہ سعد رفیق کو متنازعہ کارٹونوں کی اشاعت کے خلاف احتجاج کے دروان میں توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے تین واقعات میں ملوث ہونے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیے گئے تھے۔

پنجاب اسمبلی اور نگار سینما کو آگ لگانے کے الزامات پر مبنی دو مقدمات میں لاہور ہائی کورٹ نے عدم ثبوت کی بنا پر انہیں ضمانت پر رہا کردیا تھا۔ لوئر مال پولیس سٹیشن کو آگ لگانے کے تیسرے مقدمہ میں جمعہ کو انسداد دہشت گردی کے جج زوار احمد نے انہیں اور مسلم لیگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

 جج زوار احمد نے سعد رفیق اور مسلم لیگ(ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری زعیم قادری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ زعیم قادری کو جمعہ کو سہ پہر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج غلام رسول سے سعد رفیق کا ایک دو سال پرانے مقدمہ میں چودہ روز کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

زعیم قادری کو جمعہ کو سہ پہر جیل سے رہا کر دیا گیا۔ تاہم پولیس نے انسداد دہشت گردی کے انتظامی جج غلام رسول سے سعد رفیق کا ایک دو سال پرانے مقدمہ میں چودہ روز کا عدالتی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

یہ مقدمہ لوہاری گیٹ پولیس میں درج ہے جس میں سعد رفیق پر چودہ مئی سنہ دو ہزار چار کو پارٹی کے صدر شہباز شریف کی لاہور آمد کے موقع پر جلوس نکالنے، پولیس پر پتھراؤ کرنے اور لوگوں کومشتعل کر کے بھاگ جانے کا الزام ہے۔

سعد رفیق کے وکیل رانا مشہود کا کہنا ہے کہ ہمیں خدشہ ہے کہ حکومت اس چوتھے مقدمہ کے بعد سعد رفیق پر مزید مقدمات بھی بنا رہی ہے تاکہ وہ انہیں جیل میں رکھ سکے۔

اسی بارے میں
سعد رفیق کی ضمانت منظور
24 April, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد