مسلم لیگ (ق) کا رکن نا اہل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ کے ایک الیکشن ٹریبیونل نے پنجاب اسمبلی میں سرکاری مسلم لیگ کے ایک رکن اسمبلی کو نا اہل قرار دیتے ہوئے ان کے انتخاب کا نوٹیفیکیشن منسوخ کردیا ہے۔ اکتوبر سنہ دو ہزار دو کے عام انتخابات میں خوشاب کے صوبائی حلقہ چالیس سے مسلم لیگ(ق) کے امیدوار صالح گنجیال کامیاب قرار دیے گئے تھے۔ عام انتخابات کے فوراً بعد ان کے مخالف امیدوار کرم الہی بندیال نے انتخاباتی عذرداری دائر کی تھی جس میں ان کی اہلیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ اس کا فیصلہ ہائی کورٹ کے انتخاباتی ٹریبیونل کے جج میاں حامد فاروق نے جمعہ، اٹھائیس اپریل کو سنایا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صالح گنجیال نے کاغدات نامزدگی کے ساتھ بی اے اور ایم اے کی بجائے شہادت العالیہ اور شہادت العالمیہ کی سندیں لگائیں جو جعلی ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسے بی اے اور ایم اے کے مساوی تسلیم نہیں کرتا۔ درخواست گزار نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ صالح گنجیال کو سنہ انیس سو چھہتر میں پاک فضائیہ (ائرفورس) سے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر نکال دیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں ایم ایم اے ارکان اسمبلی پر مقدمہ 03 July, 2005 | پاکستان پنجاب: سزا یافتہ مشیر معطل21 April, 2006 | پاکستان ہنگامہ آرائی: سعد رفیق کی ضمانت25 April, 2006 | پاکستان اسناد جعلی ثابت ہونے پر نااہلی16 February, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||