تاج محل کیبل پر چلانے پر پابندی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور کی ایک عدالت نے بدھ کو بھارتی فلم ’تاج محل‘ کے تیرہ مئی تک کیبل ٹیلی وژن پر چلانے پر عارضی پابندی لگادی ہے۔ فلم ’تاج محل‘ اٹھائیس اپریل کو پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیئے پیش کی جائے گی۔ فلم ساز اکبر خان اور پاکستان میں اس کے تقسیم کار ستیش آنند نے لاہور کی دیوانی عدالت میں دعویٰ دائر کیا تھا کہ پاکستان میں کیبل آپریٹر تاج محل کو ان کی اجازت کے بغیر کیبل پر دکھا رہے ہیں جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔ لاہور کے علی سبطین فضلی ایسوسی ایٹس کے توسط سے دائر کیے جانے والے اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ ’تاج محل‘ کو پاکستان میں دکھانے پر بھاری سرمایہ کاری کی گئی ہے اور کیبل پر یہ فلم چلانے سے اس کی سینما میں نمائش پر منفی اثر پڑے گا۔ سول جج چودھری سرفراز نے اس دعوے پر چودہ کیبل آپریٹر کمپنیوں کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور تیرہ مئی تک اس فلم کو کیبل پر نہ چلانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ پاکستان میں بھارتی فلم ’تاج محل‘ کے پریمئیر شو میں شرکت کے لیئے بھارتی فلمی فنکاروں پر مشتمل ایک وفد لاہور میں ہے جس میں سونیا جہاں، فردین خان، فیروز خان، مہیش بھٹ، شترو گھن سنہا، ششی رنجن، اکبر خان، گلوکار شان اور سنجے خان شامل ہیں۔ |
اسی بارے میں مغل اعظم کا لاہور میں پریمئر شو23 April, 2006 | فن فنکار باادب باملاحظہ ہوشیار، مغل ِاعظم آ رہی ہے22 April, 2006 | فن فنکار ’یہ ہے بالی وڈ میری جان‘ 03 April, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||