شمالی علاقہ جات میں جھڑپیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام شمالی علاقہ جات میں سرکاری دفاتر کی جگہ تبدیل کرنے کے تنازعے پر دو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ جھڑپ اسٹر نامی علاقے میں پولیس اور مقامی رہائشیوں کے درمیان ہوئی۔ صورتحال بحال کرنے کے لیئے فوج کو طلب کرنا پڑا۔ اسٹر کا علاقہ گلگت سے قریباً سو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس اور مقامی افراد میں یہ جھڑپ صبح سویرے شروع ہوئی اور علاقے کے ہزاروں افراد نے مقامی انتظامیہ کے دفاتر کی جگہ تبدیل کرنے کے فیصلے کے خلاف سڑکوں اور گلیوں میں احتجاج کیا۔ مقامی انتظامیہ ان دفاتر کو اندرون شہر منتقل کرنا چاہتی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم جلد ہی دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جلد ہی یہ تنازعہ دیگر علاقوں تک پھیل گیا ارو کئی افراد فائرنگ کے تبادلے کی زد میں آگئے۔ ایک کم سن بچی جوکہ اپنے گھر کے دروازے پر کھڑی تھی، گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی۔ قریب ہی ایک اور خاتون گولی کا نشانہ بن کر جانبحق ہوگئیں۔ تمام دن جاری رہنے والے تنازعہ میں چار پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دو پولیس اہلکاروں کی حالت نازک ہے۔ صورتحال مزید بگڑنے پر پولیس نے فوج کو طلب کرلیا۔ لوکل اسمبلی کے منتخب نمائندے مظفر خان ریلے نے اس واقعے کی مذمت کی ہے اور مقامی انتظامیہ پر ’ظالمانہ‘ طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ | اسی بارے میں وزیرستان: سات فوجی ہلاک، 26 فوجی زخمی20 April, 2006 | پاکستان امریکہ کے خلاف جہاد کا عزم21 April, 2006 | پاکستان وزیرستان: فوجی چوکیوں پر حملے22 April, 2006 | پاکستان سیمینار: فوجی آپریشن اور صوبائی خودمختاری20 April, 2006 | پاکستان باجوڑ: مشتبہ غیر ملکی ہلاک20 April, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||