کابینہ میں نئے وزراء کی شمولیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی کابینہ میں منگل کے روز چھ نئے وفاقی وزراء اور تین وزرائے مملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ کابینہ میں نئے وزیروں کی شمولیت سے کابینہ کے ارکان کی تعداد ساٹھ سے تجاوز کر گئی ہے جو ملک کی تاریخ کی سب سے بڑی کابینہ ہے۔اس کے علاوہ کابینہ کے کئی وزراء کی وزارتوں کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔ جن چھ وفاقی وزرا نے حلف اٹھایا ان میں سینیٹر محمد علی درانی، سینیٹر نیلوفر بختیار، سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، انجینئر امیر مقام، سمیرا ملک اور زاہد حامد شامل ہیں جبکہ وزرائے مملکت کے عہدے پر مشتاق وکٹر،کامل علی آغا اور خالد احمد خان لنڈ شامل ہیں۔ نئے وزراء کے محکموں اور موجود کابینہ میں ممکنہ ردو بدل کے بارے میں بھی سرکاری اعلان شام کو ہی متوقع ہے۔ حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے اراکین وزیر بننے کے لئے گزشتہ چند ہفتوں سے لابنگ کر رہے تھے۔نئے وزراء میں سے بیشتر کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ نئے وزراء کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی اور صدر جنرل پرویز مشرف نے ان سے حلف لیا۔اس موقع پر وزیر اعظم شوکت عزیز اور سینیئر فوجی و سول حکام بھی موجود تھے۔ کابینہ میں شامل کئے گئے نئے وزراء میں سے سینیٹر محمد علی درانی کا تعلق اور سمیرا ملک کا تعلق سابق صدر فاروق احمد خان لغاری کے نیشنل الائنس سے ہے جو اب برسراقتدار مسلم لیگ (ق) میں ضم ہو چکا ہے۔ باقی چاروں وزراء کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے۔ اِن میں سے سلیم سیف اللہ اور انجینئر امیر مقام کا تعلق صوبہ سرحد ہے جبکہ نیلوفر بختیار اور زاہد حامد پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ نیلوفر بختیار حال ہی میں سنیٹر منتخب ہوئی ہیں۔ وہ اس سے پہلے وزیر اعظم کی مشیر کے طور پر سماجی و خواتین کی بہبود کے وفاقی محکمہ کی انچارج تھیں۔ وزراء مملکت میں سے خالد احمد خان لنڈ حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کے پارٹی چھوڑنے پر پی پی پی پیٹریاٹ ک قیادت نے زبردست احتجاج کیا تھا اور اس سلسلے میں صدر مشرف سے بھی ملاقات کی تھی۔ | اسی بارے میں کابینہ میں توسیع کے لیے مشاورت17 March, 2006 | پاکستان سندھ کی کابینہ میں تبدیلیاں22 October, 2005 | پاکستان کابینہ کی توسیع، تین مشیر شامل05 September, 2004 | پاکستان وزراء کے محکموں کا اعلان02 September, 2004 | پاکستان پاکستان: کابینہ آج حلف لے گی01 September, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||