BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 02 September, 2004, 17:32 GMT 22:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
وزراء کے محکموں کا اعلان

کابینہ
نئی کابینہ میں نئے چہرے کم صرف محکموں کو تبدیل کیا گیا ہے
وزیراعظم شوکت عزیز کی کابینہ میں شامل بتیس وفاقی وزراء کے محکموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سابقہ کابینہ کے بیشتر وزراء کی وزارتیں تبدیل کردی گئی ہیں۔ شیخ رشید کے مطابق تیئس کے قریب وزراے مملکت اور وزیراعظم کے مشیر سنیچر تک حلف لیں گے۔

کابینہ ڈوثرن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ سکندر اقبال بدستور سینیئر وزیر رہیں گے اور دفاع کا قلمدان ان کے پاس ہوگا۔

محمد شمیم صدیقی مواصلات اور بابر غوری کو پورٹس اینڈ شپنگ کے محکمے ملے ہیں۔ متحدہ قومی موومینٹ کے ان دونوں وزراء کو جو محکمے ملے ہیں پہلے یہ ایک ہی وزارت کا حصہ تھے اور قلمدان بابر غوری کے پاس تھا۔

دیگر وزراء میں ہمایوں اختر تجارت، میجر ریٹائرڈ حبیب اللہ وڑائچ دفاعی پیداوار، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف تعلیم، میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ماحولیات، خورشید محمود قصوری خارجہ امور، محمد نصیر خان صحت، سید صفوان اللہ ہاؤسنگ وتعمیرات، جہانگیر خان ترین صنعت وپیداوار، مشتاق علی چیمہ ٹیکسٹائیل انڈسٹریز، شیخ رشید احمد اطلاعات اور اویس احمد لغاری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارتیں دی گئی ہیں۔

آفتاب احمد شیر پاؤ داخلہ، مخدوم فیصل صالح حیات کشمیر امور و شمالی علاقہ جات، سردار یار محمد رند سیفران ڈویژن، ملک غلام سرور خان محنت و افرادی قوت،محمد وصی ظفر قانون و انصاف و انسانی حقوق اور جسٹس ریٹائرڈ عبدالرزاق تھیم کو بلدیاتی و دیہی ترقی کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔

فاٹا کے دو وزراء میں سے غازی گلاب جمال سیاحت اور محمد اجمل خان کو ثقافت کھیل و نوجوانوں کے امور کا وزیر بنایا گیا ہے۔ ان دونوں کو ملنے والے محکمے پہلے ایک ہی وزارت کا حصہ تھے۔

ریلوے کے سابق وزیر غوث بخش مہر کو اب نارکوٹکس کنٹرول، ڈاکٹر شیر افگن نیازی پارلیمانی امور، امان اللہ جدون پیٹرولیم و قدرتی وسائل، چودھری شہباز حسین پاپولیشن ویلفیئر، عبدالحفیظ شیخ نجکاری و سرمایہ کاری، میاں شمیم حیدر ریلوے، اعجاز الحق مذہبی امور، چودھری نوریز شکور سائنس و ٹیکنالوجی، لیاقت جتوئی پانی و بجلی جبکہ زبیدہ جلال کو سماجی بہبود و خصوصی تعلیم کے محکمے ملے ہیں۔

وزراء کے محکموں کا اعلان ان کے حلف اٹھانے کے اٹھائیس گھنٹوں کے بعد کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویزن کے متعلقہ عملے کو رات تک بٹھایا گیا اور سب سے پہلے محکموں کا با ضابطہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن سے کیا گیا۔

وزراء کو دئیے گئے محکمے حالیہ قیاس آرائیوں سے خاصے مختلف اور خلاف توقع ہیں۔ حکمران مسلم لیگ نے بیشتر اہم وزارتیں اپنے ہی اراکین کو دی ہیں۔اہم وزارتوں سے ہٹائے جانے کی وجہ سے بظاہر نقصان میں پیپلز پارٹی پیٹریاٹ رہی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد