BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 April, 2006, 06:27 GMT 11:27 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مزید امداد کی ضرورت ہے: آکسفیم
زلزلے کو چھ ماہ گزر جانے کے بعد اب خیمہ بستیاں بند کی جا رہی ہیں
زلزلے کو چھ ماہ گزر جانے کے بعد اب خیمہ بستیاں بند کی جا رہی ہیں
پاکستان میں گزشتہ سال آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے متاثر ہونے والے افراد کو چھ ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اب بھی امداد کی ضرورت ہے۔

بین الاقوامی سطح پر امدادی کام انجام دینے والی برطانوی تنظیم آکسفیم کے مطابق ہزاروں زلزلہ متاثرین کی آباد کاری کے لیے مزید امداد کی ضرورت ہے کیونکہ حکومت کی طرف سے لگائے گئے عارضی امدادی کیمپوں کو اب بند کیا جا رہا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور صوبہ سرحد کے بعض اضلاع میں آنے والے اس تباہ کن زلزلے میں ستر ہزار افراد ہلاک اور بیس لاکھ کے قریب بے گھر ہو گئے تھے۔

آکسفیم نے کہا ہے کہ اب ان زلزلہ متاثرین کی اپنے گھروں میں آباد کاری کا مرحلہ آ گیا ہے اور اس مرحلے پر ان لوگوں کے گھروں کی تعمیر نو کے لیئے مزید امداد کی ضرورت ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں آبادی کاری کا مرحلہ شروع ہو گیا ہے

پاکستان میں آکسفیم کے سربراہ فروقی اسٹوکر نے کہا ہے کہ اس مرحلے کو رضاکارانہ، محفوظ اور باعزت طور پر پائہ تکمیل تک پہنچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین کی آبادی کاری کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے ہیں۔

آبادی کاری کے مرحلے میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے کچھ حصوں کی تعمیر نو اور بالاکوٹ سے کچھ میل کے فاصلے پر نیا شہر بسانے کا منصوبہ ہے۔

آٹھ اکتوبر کے زلزلے کے بعد اٹھارہ ہزار کے قریب جھٹکے محسوس کیئے جاچکے ہیں۔ ان جھٹکوں کے علاوہ اس دشوار گزار پہاڑی علاقے میں برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ’لینڈ سلائیڈنگ‘ کی وجہ سے بھی امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آتی رہی ہیں۔

مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ موسم گرما میں جون اور جولائی کے مہینوں میں مون سون یا برسات کی بارشوں کے دوران شدت اختیار کر سکتا ہے۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے چکوٹھی سے تعلق رکھنے والے عطا محمد نے کہا کہ ’امدادی کیمپوں میں کم از کم ہمارے پاس ٹینٹ تو ہیں جس میں ہمارے بچے محفوظ ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے میں جہاں ان کا گاؤں ہے وہاں ابھی تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے جا رہے ہیں اور وہاں ان جھٹکوں کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کا عمل جاری ہے جس وجہ سے وہاں گھر محفوظ نہیں ہیں۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے جمعرات کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد زلزلہ متاثرین کے لیے مزید امداد کی اپیل کی۔

انیس سالہ باکسر نے کہا کہ ’ہم سب کو مل کر ان لوگوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ وہ اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کر سکیں۔‘

سن دو ہزار چار کے اولمپکس مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتے والے عامر خان نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ دسمبر میں بھی زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت یہاں بہت سخت سردی تھی اور انہوں نے دو کوٹ پہن رکھے تھے پھر بھی وہ سردی محسوس کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا اتنی سخت سردی میں انہیں ایک کیمپ میں دو ایسے بچے بھی ملے جن کے جسم پر صرف ایک کپڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چھ ماہ میں بہت وسیع امدادی کارروائیاں کی گئی ہیں لیکن اب بھی بہت کچھ کرنے کو باقی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد