تھر اور بدین میں زلزلے کے جھٹکے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے صحرائی علاقے تھر اور بدین کے ساحلی علاقوں میں گزشتہ پانچ گھنٹوں میں دو مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تھرپارکر کے علاقے مٹھی، ڈیپلو، ننگر پارکر، چھاچھرو سمیت پورے ضلع تھر اور بدین کے علاقے ٹنڈو باگو اور دیگر علاقوں میں جمعرات کی شام پانچ بج کر تین منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ عشاریہ تین ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز بھارتی گجرات کا علاقہ رن آف کچھ تھا۔ رات کو گیارہ بجے ایک مرتبہ دوبارہ پورے تھر میں زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ گھروں سے باہر آگئے۔ جبکہ ایسے ہی جھٹکے بدین کے علاقوں میں محسوس کئے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں سے فوری طور پر کسی جانی یا ملی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ واضح رہے کہ تھرپارکر اور بدین کے ساحلی علاقے زلزلے کی فالٹ زون میں ہیں اس سے قبل سن دو ہزار ایک میں رن آف کچھ میں آنے والے شدید زلزلے سے دونوں اضلاع میں بھی جانی اور مالی نقصان ہواتھا۔ | اسی بارے میں مظفرآباد، 63 فیصد علاقہ خطرناک22 March, 2006 | پاکستان بٹہ گرام میں زلزلے سے انیس زخمی04 April, 2006 | پاکستان زلزلہ زدہ علاقے پھر لرز گئے04 April, 2006 | پاکستان نئے مکان فالٹ لائن سے دور: حکومت27 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||