کراچی: قوم پرستوں کی بھوک ہڑتال | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں سندھ کی قوم پرست جماعت جئے سندھ قومی محاذ کے پچیس کارکن پارٹی چیئرمین بشیر قریشی کی سربراہی میں گزشتہ سات دنوں سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔ جی ایم سید کے فکر کی پیروکار جماعت یہ بھوک ہڑتال پریس کلب کے سامنے جری ہے اور جئے سندھ قومی محاذ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر سرکی کی گزشتہ دو ماہ سے گمشدگی کے بارہ میں کچھ نہ بتائے جانے کے بارے میں کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر صفدر سرکی کو امریکی شہریت بھی حاصل ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے ہوسٹن میں رہائش پذیر تھے ،جہاں وہ ورلڈ سندھی کانگریس تنظیم کے صدر بھی رہے۔ جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین بشیر قریشی نے بی بی سی کو بتایا کہ ڈاکٹر صفدر کو ایجنسی کے اہلکاروں نے اٹھایا تھا جس کے بعد وہ اب تک لاپتہ ہیں۔ حکومت کچھ نہیں بتا رہی کہ انہیں کس جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بشیر قریشی کے مطابق انہوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا تھا اور گورنر عشرت العباد کو یادداشت بھی پیش کی تھی اکہ ہمارے ساتھی کو اغواء کیا گیا ہے اس کا اتا پتہ بتایا جائے مگر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سندھ حکومت میں شامل اپنی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کے بارے میں بشیر قریشی نے بتایا کہ انہوں نے بھی ابھی تک کوئی رسپانس نہیں دیا۔ بشیر قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے وطن عزیز کی حقوق کی بات کرتے ہیں۔ہمارے ذرائع تیل،گیس اور پانی پر انہوں نے قبضہ کر رکھا ہے جب ان پر ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں تو ہمیں دیوار سے لگانے کی کوششیں شروع کر دی جاتی ہیں۔ ہمیں ملک دشمن غدار اور علیحدگی پسند کے خطابوں سے نوازا جاتا ہے۔ امریکی شہری ڈاکٹر صفدر سرکی کی گمشدگی کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں بھی ایک درخواست زیر سماعت ہے۔ عدالت میں سندھ حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا ہے کہ صفدر سرکی ان کی تحویل میں نہیں ہیں۔ جب کہ اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت سے معلوم کرنے کی مہلت طلب کی ہے۔ مقدمے کی آئندہ سماعت تیرہ اپریل کو ہوگی۔ دریں اثنا اپوزیشن کی جانب سے ڈاکٹر صفدر کی گشمدگی کے متعلق سندھ اسمبلی میں بھی تحریک داخل کی گئی ہے۔ | اسی بارے میں سندھی قوم پرست: گورنرہاؤس پردھرنا22 March, 2006 | پاکستان گولہ باری ہورہی ہے:بلوچ قوم پرست17 February, 2006 | پاکستان کھوکھرا پار پرقوم پرست ناخوش03 February, 2006 | پاکستان بلوچ قوم پرستوں کو وارننگ 20 January, 2006 | پاکستان قوم پرستوں کو بھاشا بھی نامنظور17 January, 2006 | پاکستان کراچی میں قوم پرستوں کی ریلی22 December, 2005 | پاکستان جے یو آئی اور قوم پرستوں کی جیت25 August, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||