لشکر کے 5 ارکان کو سزائے موت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے کالعدم شدت پسند تنظیم لشکر جھنگوی کے پانچ ارکان کو سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔ ملزم محمد فیصل عرف پہلوان، وسیم صابر، مظفر حسین، محد تصدق اور مزمل پر الزام تھا کہ انہوں نے فروری 2002 کو جیل وین پر حملہ کیا جس میں ایک کانسٹیبل اور ایک قیدی ہلاک ہوگئے۔ کراچی کی انسداد دہشت گری کی عدالت نمبر پانچ کے جج حق نواز بلوچ نے ملزمان کو قتل کے الزام میں سزائے موت، پولیس پر فائرنگ کے الزام میں دو سال قید اور پانچ پانچ ہزار جرمانہ اور زخمیوں کو پچاس پچاس ہزار جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ 28فروری 2002 کو پولیس سینٹرل جیل سے قیدیوں کو سماعت کے لیے سٹی کورٹ لے جارہی تھی کہ بوہرہ پیر کے علاقے میں مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی جس میں کانسٹیل محمد شکیل اور ایک قیدی ثاقب ہلاک جبکہ بارہ سے زائد قیدی زخمی ہوگئے۔ | اسی بارے میں لشکرِ جھنگوی کے3 شدت پسندگرفتار 04 January, 2006 | پاکستان عثمان چھوٹو کراچی سے گرفتار؟21 December, 2005 | پاکستان پیش امام کو ہلاک کر دیا گیا02 December, 2005 | پاکستان اکرم لاہوری مقدمہ قتل سے بری30 November, 2005 | پاکستان دہشت گردی کا اشتہاری گرفتار21 October, 2005 | پاکستان آصف چھوٹو سے تفتیش جاری29 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||