BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالا کوٹ اب کہیں اور بسے گا

بالاکوٹ کے باسی
’شہر کو رہائش کے لیے غیر موزوں قرار دیا جانا دوسرا بڑا زلزلہ ہے‘
صوبہ سرحد کے شہر بالا کوٹ کو فالٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے آبادی کے لیے ناموزوں قرار دے دیا گیا ہے۔

آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے میں بالا کوٹ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

ناروے، ترکی اور چین کے زلزلہ ماہرین کی سیسمک رپورٹوں کی روشنی میں پاکستان کے نیم سرکاری ادارے نیسپاک کی جانب سے مرتب کی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے سے تین تھرسٹ لائن گزر رہی ہیں۔ دو تھرسٹ لائنز میں صرف ایک کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

صوبہ سرحد میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے ادارے کے سربراہ جمشید الحسن نے بدھ کو بالاکوٹ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ اس علاقے میں سرمایہ کاری نہ کریں اور حکومت بالا کوٹ کو محفوظ مقام پر آباد کرنے کی جگہ کا جلد اعلان کرے گا۔

پریس کانفرنس کے موقع پر ضلع ناظم سردار یوسف اور ضلع افسر بھی موجود تھے۔

حکومت کی تمام تر وضاحتوں کے باوجود بالاکوٹ کے باسیوں ذہن میں اب کئی نئے سوالات بھی گردش کررہے ہیں۔ بالاکوٹ کے ایک مکین منوراحمد خان کا کہنا ہے کہ صرف شہر کی منتقلی ہی مسئلہ نہیں ہے بلکہ روزگار تعلیم اور صحت جیسے مسائل بھی اس سے جڑے ہوئے ہیں اور اب ریڈ زون میں شامل ہونا بالاکوٹ کے لئے دوسرا زلزلہ ہے۔

بالاکوٹ جہاں آٹھ اکتوبر کے زلزلے نے تقریباً دس ہزار جانیں لی تھیں۔ شہر کے ریڈ زون میں شامل ہوجانے کی وجہ سے یہاں کے باسی نہ صرف چار دیواری کے لیے پریشان ہیں بلکہ ایک نئی جگہ پر نئے سرے سے آبادکاری سے متعلق غیر یقینی مستقبل کی تکلیف سے بھی گزر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
لاشوں کے بعد سریے کی تلاش
12 December, 2005 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد