’ارکان اسمبلی نیلی بتیاں اتاردیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جمعہ کو پنجاب اسمبلی کو بتایا کہ کچھ ارکان سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں پر سے گھومنے والی نیلی لائٹیں اتار دیں۔ صوبائی وزیر نے اسمبلی کو بتایا کہ کوئی رکن اسمبلی قانون کےمطابق اپنی گاڑی پر گھومنے والی نیلی لائٹ نصب نہیں کرسکتا۔ صوبائی وزیر قانون مسلم لیگ (نواز) کے رکن میاں زمان کے اٹھائے ہوئے نکتہ اعتراض کا جواب دے رہے تھے۔ میاں زمان نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تئیس ارکان کو نوٹس دیے گئے ہیں کہ وہ اپنی گاڑیوں پر سے گھومنے والی نیلی لائٹیں اتاردیں۔
میاں زمان نے کہا کہ اس فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر ہے اور اس بات سے ان کا استحقاق مجروح ہوا ہے۔ اس پر وزیرقانون نے وضاحت کی کہ کوئی رکن اسمبلی اپنی گاڑی پر جھنڈا یا نیلی لائٹ نہیں لگاسکتا۔ آج پنجاب اسمبلی کو وزیر زرعی مارکٹنگ رانا قاسم نون نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ سال ایک لاکھ دس ہزار ٹن آم برآمد کیے تھے اور اب چین پاکستان کے آموں میں دلچسپی لے رہا ہے اس لیے آموں کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔ | اسی بارے میں سینیٹ میں واک آؤٹ کا دِن26 April, 2005 | پاکستان ’میں تھک گیا‘ ، کارروائی ملتوی20 September, 2005 | پاکستان بلوچستان: حزبِ اختلاف کا احتجاج28 November, 2005 | پاکستان رستے بند کرنے پر تحاریکِ استحقاق16 March, 2005 | پاکستان اپوزیشن واک آؤٹ، بل منظور14 April, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||