امریکی وزیر دورۂ پاکستان پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی وزیرِ توانائی سیموئل بوڈمین تیرہ مارچ کو پاکستان کے دورے پر آ رہے ہیں۔ ان کے اس دورے کا مقصد امریکہ اور پاکستان کے درمیان توانائی کے شعبے میں اس تعاون کے معاملے پر بات کرنا ہے جس کا فیصلہ امریکی صدر جارج بش کے حالیہ دورۂ پاکستان کے موقع پر کیا گیا تھا۔ خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق گزشتہ پیر کو سیموئل بوڈمین نے پاکستانی وزیرِ خارجہ خورشید قصوری سے ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ انہیں امریکی صدر بش نے جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ توانائی کے شعبے میں امریکی اور پاکستانی صدور کی بات چیت کو آگے بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے پاکستانی وزیرِ خارجہ کو بتایا کہ صدر بش چاہتے ہیں کہ ان کے دورے کے نتیجے میں شروع ہونے والے عمل کو جاری رکھا جائے۔ پاکستانی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ’ امریکی وزیرِ توانائی سیموئل بوڈمین کے دورۂ پاکستان کے دوران پاکستان کی توانائی کی ضروریات اور امریکہ سے تعاون کے سلسلے میں وسیع تر موضوعات پر تبادلۂ خیال ہوگا‘۔ ان مذاکرات میں پاکستانی وفد کی نمائندگی وزیرِ خارجہ کریں گے جبکہ ان کا ساتھ چیئرمین پلاننگ کمیشن، چیئرمین ایٹمی توانائی کمیشن اور پانی و بجلی،تیل اور خارجہ امور کے سیکرٹری دیں گے۔ امریکی وزیرِ توانائی سیموئل بوڈمین پاکستانی وزیرِ اعظم شوکت عزیز سے بھی ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ چار مارچ کو پاکستان اور امریکہ کے مشترکہ بیان میں پاک امریکہ سٹریٹجک شراکت داری کا اعادہ کیا گیا تھا۔ اسی بیان میں دونوں ممالک نے توانائی کے میدان میں اعلٰی سطحی مذاکرات کا اعلان کیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں بش کا دورہ، سٹاک ایکسچینج مندا08 March, 2006 | پاکستان ’صدربش نے لالی پاپ تک نہیں دیا‘05 March, 2006 | پاکستان جمہوریت پر بش کا بیان اہم: بینظیر05 March, 2006 | پاکستان ’دنیا کے سامنے پول کھل گیا‘05 March, 2006 | پاکستان ’امریکہ بھارت معاہدہ ایک دھچکہ‘04 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||