خواتین کے وفود کے تبادلے پر بات چیت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی خاتون اول لارا بش نے پاکستان کی خاتون اول بیگم صہبا مشرف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستانی خواتین کے مسائل پر بات کی گئی۔ اس ملاقات میں پاکستانی وزیرِاعظم شوکت عزیز کی اہلیہ رخسانہ عزیز اور وزیرِاعظم کی مشیر برائے امور خواتین نیلوفر بختیار بھی موجود تھیں۔ گو اس ملاقات کی تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں مگر اطلاعات کے مطابق دونوں خواتین اول نے پاکستان اور امریکہ کی خواتین میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور ان کے مسائل کے حل میں باہمی تعاون کا اعادہ کیا۔ اس کے علاوہ دونوں خواتین نے دونوں ممالک کی خواتین کے وفود کے تبادلے پر بھی بات کی۔ پاکستان کی خاتون اول صہبا مشرف نے اپنی امریکی ہم منصب سے امریکی یونیورسٹیوں میں پاکستانی طالبات کے داخلے کے عمل کو آسان بنانے اور ان کو امریکہ میں تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔ اس ملاقات کے بعد امریکی خاتون اول نے امریکی امدادی ادارے یو ایس ایڈ اور اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کے تعاون سے پاکستان میں خواندگی پر ہونے والی ایک کانفرنس سے بھی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ امریکی خاتون اول کو پاکستانی حکومت، یو ایس ایڈ اور یونیسکو کے تعاون سے تعلیم کے فروغ کے لیئے کیئے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ اس وقت خطے میں خواندگی کی سب سے کم شرح پاکستان میں ہے جو کہ پچاس فی صد سے بھی کم ہے۔اس کے علاوہ خواتین میں شرح خواندگی پینتیس فی صد سے بھی کم ہے جو خطے کے تمام ممالک میں سب سے کم شرح خواندگی ہے۔ امریکی خاتون اول کو بتایا گیا کہ حکومت نے خواندگی کی شرح اٹھاسی فی صد تک کرنے کے لئے دو ہزار پندرہ تک کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لارا بش کو ایک ماڈل کلاس روم کا دورہ بھی کروایا گیا۔ لارا بش نے اس موقع پر کلاس روم کے طلبا وطالبات میں تحائف بھی تقسیم کیئے۔ | اسی بارے میں پاکستان کا مشکور ہوں: جارج بش04 March, 2006 | پاکستان پاک امریکی تعلقات ۔ تاریخی تناظر میں03 March, 2006 | پاکستان جارج بش پاکستان پہنچ گئے03 March, 2006 | پاکستان دورہ بش: مصروفیات خفیہ03 March, 2006 | پاکستان بش کی آمد پر سکیورٹی سخت03 March, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||