’مجھے اجمیر جانا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے لیئے تھر ایکسپریس کی روانگی سے قبل ایک بزرگ نے خود کشی کی دھمکی دیکر انتظامیہ کو پریشان کردیا اور پلیٹ فارم پر دھرنا دیکر بیٹھے گئے ۔ نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے بشیر احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر اجمیر شریف میں خواجہ معین الدین کے مزار پر زیارت کے لیئے جانا چاہتے ہیں مگر انہیں ٹرین میں سوار ہونے نہیں دیا جا رہا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کے پاس پاسپورٹ اور ویزہ موجود ہیں تو انہوں نے اپنا پاسپورٹ دکھاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے پہلے چار مرتبہ اجمیر شریف جاچکے ہیں مگر اس بار ان کے پاس و یزہ نہیں ہے مگر وہ ضرور جائینگے۔ بشیر احمد گدھا گاڑی چلاتے تھے مگر ان کا کہنا ہے کہ اب وہ صرف اللہ اللہ کرتے ہیں۔ جب انہیں ریلوے حکام نے بتایا کہ بغیر ویزے کے وہ بھارت نہیں جا سکتے تو انہوں کہا کہ انہیں کھوکھرا پار پہنچایا جائے جب تک ویزے ملے گا وہ وہاں اللہ اللہ کرتے رہینگے۔ بشیر احمد کے دو بیٹے ہیں جو ان کے مطابق نوکری کرتے ہیں وہ کمزور ہوجانے کی وجہ سے ویزے حاصل نہیں کرسکے ہیں۔ بزرگ لوگوں کو ساتھ لے جانے کے لئے منت سماجت کرتے رہے اور واسطے دیتے رہے۔ انہوں نے مذہبی امور کے وفاقی وزیر اعجاز الحق کا ایک خط بھی دکھایا جس میں ملاقات سے معذرت کی گئی تھی۔ بشیر احمد کا کہنا تھا کہ اعجاز الحق اور اس کے والد ان کے مرید ہیں۔ ریلوے گارڈ انہیں دوسری ٹرین میں سوار کرنے کی یقین دہانی کروا کر باہر لے گئے جس کے بعد ٹرین روانہ ہوگئی۔ |
اسی بارے میں تھر ایکسپریس بھارت پہنچ گئی18 February, 2006 | پاکستان تھر ایکسپریس کراچی سے روانہ17 February, 2006 | پاکستان راجا کی ریل سے تھر ایکسپریس تک10 February, 2006 | پاکستان زیروپوائنٹ پر میلے کی تیاریاں17 December, 2005 | پاکستان زیرو پوائنٹ پرسٹیشن کی تجویز 08 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||